تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page xviii
تاریخ احمدیت بھارت XIII جلد اوّل بعض لوگوں نے مرتب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ بھی نامکمل ہیں۔پس سلسلہ کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تاریخ سلسلہ احمدیہ کے مکمل کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔سب سے پہلے قریب کے زمانہ کی تاریخ مرتب کی جائے گی تا کہ ضروری واقعات محفوظ ہو سکیں۔سلسلہ کی تاریخ کئی جلدوں میں مکمل ہوگی۔تین سال تک کام کا اندازہ ہے۔اس کی چھپوائی اور لکھوائی وغیرہ پر کم از کم تیس پینتیس ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔صدر انجمن احمد یہ پر چونکہ اس وقت کافی بار ہے اس لئے اس کام کا علیحدہ انتظام کرنے کے لئے میں احباب جماعت میں سر دست صرف مبلغ بارہ ہزار روپیہ کی تحریک اس کام کے لئے کر رہا ہوں۔جب یہ روپیہ خرچ ہونے کو ہوگا پھر اور اپیل کی جائے گی۔جماعت کے جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے انہیں سلسلہ کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے تایہ کام جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔دفتر محاسب صدر انجمن احمد یہ ربوہ میں اس تحریک کے لئے مدکھول دی گئی ہے جو احباب اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں وہ اپنی رقوم محاسب صاحب صدر انجمن احمد یہ ربوہ کو ” بر تصنیف تاریخ سلسلہ احمدیہ بھجوادیں۔یہ رقم میرے اختیار میں رہے گی اور میرے ہی دستخطوں سے برآمد ہو سکے گی۔والسلام مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی امام جماعت احمد یہ تاریخ احمدیت جلد 16 صفحہ نمبر 44،43) حضور کے ارشادات کے مطابق محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مرحوم و مغفور نے جون 1953ء میں تدوین تاریخ کا کام شروع کیا۔اور زندگی بھر اس فریضہ کو کما حقہ ادا کیا۔شعبہ تاریخ احمدیت قادیان کا قیام مورخہ 15 اگست 1947ء کو ہمارا ملک ہندوستان آزاد ہوا۔مگر اس کے ساتھ ہی دوحصوں میں تقسیم ہو گیا۔ایک نیا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔دونوں ملکوں کے درمیان حدیں اور سرحدیں