تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 106
جلد اوّل 90 تاریخ احمدیت بھارت چوبارے سے صاحبزادہ عبد الحمید ٹوپی کے سوٹ کیس میں سے ایک ریوالور بھی برآمد ہوئی ، جس کا لائیسنس بھی موجود تھا۔مگر سرسری مقابلہ میں ریوالور کا نمبر لائیسنس کے درج شدہ نمبر سے نہیں ملتا تھا۔یہ بھی ملٹری اور پولیس نے اپنے قبضہ میں کر لیا۔سید ناصر شاہ صاحب والے مکان میں انگیٹھی کے اندر سے برچھیوں کے بھالے نکلے اور چند بندوق کے کارتوس، یہ بھی قبضہ میں کرلئے گئے۔تحریک جدید کے دفتر میں سے چند فوجی تھیلے برآمد ہوئے جو غالباً ڈسپوزل سے خریدے ہوئے تھے۔ان پر بھی قبضہ کر لیا گیا ان کے علاوہ کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جن مکانوں کی تلاشی ہوئی وہ یہ ہیں :۔1۔سیدہ ام طاہر احمد کا سارا مکان مع مکان خلیل احمد 2۔میرا مردانہ اور عزیز احمد کا بالاخانہ 3 - مکان ام وسیم احمد 4۔مکان سید ناصر شاہ صاحب 5۔حضور کا دفتر 6۔پرائیویٹ سیکرٹری کا دفتر 7- تحریک جدید کا دفتر 8۔لجنہ کا دفتر 8۔مولوی عبد اللہ صاحب اعجاز کا مکان (غالباً ) ( عبارت میں 8 نمبر دو مرتبہ آیا ہے جسے نقل مطابق اصل درج کیا جارہا ہے ) 9- محمد امین خاں بخارائی صاحب کا مکان 10۔بابونو ر احمد سابق ریویو ( کا) مکان اور 11۔مہر دین آتش باز کامکان تلاشی میں دو برچھیاں پرائیویٹ سیکرٹری کے پہریدار کے کمرہ سے نکلیں جو باہر سے مکفل تھا سیدہ ام طاہر کے بالا خانہ ، عزیز ظفر احمد اور میاں شریف احمد کا اسباب آیا ہوا تھا۔اس کے کھلوانے میں کچھ دیر ہوئی تو پولیس اور ملٹری نے بعض کفل توڑ دیئے۔لجنہ کے دفتر میں سے ایک pruning knife نکلا اور لجنہ کے دفتر کے ساتھ والے کمرہ میں ڈیڑھ دوفٹ زمین کھود کر تسلی کرنی چاہی کہ یہاں کچھ دبایا ہوا تو