تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 208
تاریخ احمدیت بھارت -29 بحوالہ الفضل 29 /اکتوبر 1947 ء صفحہ 3، 179 جلد اول تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 199 تا 202 مطبوعہ 2007ء 30 - بحوالہ الفضل 4 /نومبر 1947 ء صفحہ 3 تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 202 تا 206 مطبوعہ 2007 ء 31 - مکرم نیاز علی شہید مرحوم کے بارے میں مکرم چوہدری فیض احمد صاحب گجراتی تحریر کرتے ہیں کہ " کاش زمانہ اپنے اوقات سے 3 اکتوبر 1947 ء کا دن خارج کر دیتا کہ قادیان کی بستی پر کرب و بلا کا یہی دن تھا۔قادیان کے بیرونی پر حملہ ہو چکا تھا۔اور عورتوں کو ان محلوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کا کام ہورہا تھا۔ہمارے چند نو جوان ظلم کی اس بھڑکتی ہوئی آگ میں کود کر اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت بچانے کے لئے کوشش کر رہے تھے۔لوگ کشتہ کھانا تو اکثر جانتے ہیں لیکن کشتہ بننا کسی کسی کو آتا ہے۔مرحوم نیاز علی محلہ دارالرحمت میں اسی کام پر مامور تھا وہ مسجد دار الرحمت والے چوک میں تھا۔بس اس کے ساتھی اتنا ہی بتا سکے تھے۔اس کے بعد کیا ہوا وہ کہاں گیا۔کہیں سے گولی چلنے کی آواز آئی تھی۔بس یہیں یہ روایت ختم ہو جاتی ہے۔مرحوم کی نعش با وجود تلاش کے نہیں مل سکی تھی۔نیاز علی مرحوم میاں غلام محی الدین صاحب گوجر احمدی ساکن کھاریاں ضلع گجرات کا فرزند تھا۔اور 22 سال کی عمر میں شہید ہوا۔مرحوم خوش قسمت تھا کہ اس نے وفات کے وقت قادیان کی سرزمین پائی۔اور مرحوم کے پسماندگان کے لئے یہ امر باعث فخر ہے ) کہ ان کا عزیز قادیان کے کام آیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔“ ( بحوالہ اخبار بدر قادیان 13 دسمبر 1962ء صفحہ 5 کالم 2 ،3) مکرم نیازعلی صاحب کے بارے میں حضرت خلیفتہ امسح الرابع" نے اپنے خطبہ جمع فرمودہ 14 مئی 1999ء میں بھی ذکر کیا ہے جو آئندہ صفحات میں شامل کیا جارہا ہے۔32 - بحوالہ الفضل 7 نومبر 1947 ، صفحہ 4,3 -33 تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 206 تا 212 مطبوعہ 2007ء بحوالہ الفضل 14 نومبر 1947 ء صفحہ 4,3، تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 212 تا 217 مطبوعہ 2007ء -34- بحوالہ الفضل 18 دسمبر 1947ء صفحہ 5، تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 217 218 مطبوعہ 2007ء