تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 207 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 207

جلد اوّل 178 تاریخ احمدیت بھارت 22۔بعض اور واقعات ہیں جوان مذکورہ واقعات کے علاوہ ہیں :۔1/6 اکتو بر قادیان سے ساڑھے دس بجے بذریعہ فون یہ اطلاع موصول ہوئی ” ہم لوگ گندم اُبال کر کھا رہے ہیں۔پناہ گزینوں کو گندم ابال کر بوریوں میں ڈال کر پہنچا دی گئی۔۔۔اگر ہمیں فون کرنا ہو تو گورداسپور فون کیا جائے تو 37 نمبر پر گھنٹی بجتی ہے اور ہم لوگ Message سن لیتے ہیں ورنہ دوسرے طریقہ سے فون نہیں ہوسکتا۔ہمارے گھروں میں عورتوں اور بچوں کی کثرت کی وجہ سے تعفن بہت پیدا ہو گیا ہے۔7 اکتو بر ایک پاکستانی جہاز نے جس پر برین گن کے گولے برسائے گئے حسب ذیل رقعہ پھینکا ”میاں صاحب ! السلام علیکم کنوائے بٹالہ سے واپس کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی تین دفعہ کا نوائے واپس کئے جاتے رہے ہیں۔کنوائے بھیجنے کی کوشش کی جارہی ہے۔18 اکتو بر تعلیم الاسلام کالج قادیان سکھ نیشنل کالج کے سپرد کر دیا گیا۔19 اکتوبر پندرہ سولہ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے صبح اندھیرے میں حملہ کر دیا۔گولیاں چلائیں اور تین ہم ایسے مکان پر پھینکے جہاں احمدی مستورات پناہ گزین تھیں۔( بحوالہ حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 170 مطبوعہ 2007ء) 23۔یہ صبح کی نماز کا وقت تھا۔ہم دیسی ساخت کے تھے عین اس وقت جبکہ مسجد اقصیٰ پر بمباری کی جارہی تھی محلہ دارالعلوم کے عقب سے بورڈ نگ تحریک جدید پر بھی فائر ہونے شروع ہو گئے۔( بحوالہ حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 170 مطبوعہ 2007ء) 24۔اسی روز ( 14 ماہ اکتوبر کو ) جامعہ احمدیہ کی عمارت (واقع گیسٹ ہاؤس دار الانوار ) پر ملٹری نے قبضہ کر لیا۔اور اس میں مقیم طلبہ کو زبردتی باہر نکال دیا۔یہ طلبہ حضرت مولوی عبد المغنی خاں صاحب کے مکان میں منتقل ہو گئے اور ان کے بعد جامعہ کی بیش قیمت لائبریری نذر آتش کر دی گئی۔( بحوالہ حاشیہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 170 مطبوعہ 2007ء) 25- بحوالہ الفضل ،6، 7 ، 9 جنوری 1948ء، تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 157 تا 171 مطبوعہ 2007 ء -26 بحوالہ تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 353 تا 356 مطبوعہ 2007ء 27 - بحوالہ ایک مرد خدا صفحہ 87 تا 98 طبع دوم 2009 ء 28۔بحوالہ الفضل 28 اکتوبر 1947 ء صفحہ 4,3، تاریخ احمدیت جلد 10 صفحہ 196 تا 199 مطبوعہ 2007 ء