تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 139 of 142

تعمیر بیت اللہ کے 23 عظیم الشان مقاصد — Page 139

م نے کرنی ہے ان کے بڑوں کی تربیت کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اس نسل کی تربیت کرسکیں ہیں دوسرے نمبر پر مخاطب جاعت کے سب مرد اور جماعت کی سب بہنیں ہیں جن کی عمر اس وقت ۲۵ سال سے اوپر ہے کیونکہ ان لاکھوں نوجوانوں کی تربیت جو ۲۵ سال سے کم عمر یا دوسرے لحاظ سے پندرہ سال سے کم عمر کے ہیں صرف میں اکیلا یا میرے چند ساتھی نہیں کرسکتے ہیں ہرگھر کی تطہیر کرنی پڑے گی تاکہ ہرگھر میں پرورش پانے والا ، خدا کا سپاہی بنے اور اس کی رضا کو حاصل کرنے والا ہو۔ہمیں ہر محلہ ہیں مرضیہ ہمیں ہر شہر کی پاکیزگی کے سامان پیدا کرنے پڑیں گے تاکہ اس ماحول میں وہ انسل سیاہ و م محمد رسول اله صل الله علیکم کی عزت اور ناموس پر اپنی جانیں اور اپنے اوقات اور اپنی قربتیں اور اپنے اموال خرچ کرنے والے ہوں اور قربان کرنے والے ہوں شاید مجھے یوں کہنا چاہئیے کہ پہلے بڑوں کی تربیت کرنا ضروری ہے تا ان کے ذریعہ سے ان چھوٹوں کی تربیت کی جا سکے جن پر یر ی ہی اہم ذمہ داریاں عنقریب پڑنے والی ہیں۔یادرکھیں اگر ہم نے اس میں غفلت برتی تو ہم پر تو خدا کا غضب نازل ہوگا اور ایک اور قوم پیدا کی جائے گی جو خدا کے وعدوں کی وارث بنے گی پیں اپنی جانوں کی فکر کرو اور اُن ذمہ داریوں کے نباہنے کے لیے تیار ہو جاؤ جو الی منشا کے مطابق ایک سکیم کے ماتحت میں آپ پر ڈالنے والا ہوں اور جن کے متعلق انشاء اللہ تعالیٰ اور اسی کی توفیق سے آئندہ خطبات میں میں اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔یہ منقول از روزنامه الفضل - ربوه - مورخه ۱۲۵ جون ۹۶ اید)