حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 5
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات سے لذت حاصل کر کے ہمیں قرب الہی کے حصول میں بڑھنے کی جدو جہد میں جٹ جانا چاہئے۔چنانچہ اس کیلئے نمازوں اور ذکر الہی کی عادت ڈالنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے بتلائے ہوئے احکامات کے مطابق عمل کرنا چاہیئے تا کہ اس کی راہ پر گامزن رہ کر ہم زندگی کے حقیقی مقصود کو پائیں اور اُس کے در کے گدا بن کر اُس کے مقرب بن جاویں۔جب ہم خدا تعالیٰ کے مقرب بن جائیں گے تو کوئی چیز ہماری ترقی میں روک نہیں بن سکتی۔انشاء اللہ العزیز ! ( ناظر نشر و اشاعت قادیان ) LO 5