حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 97
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات بیماری کا کوئی بھی نشان میں باقی نہیں دیکھتا۔“ (ضمیمہ ماہنامہ خالد ر بوہ جولائی ۱۹۸۷) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا ہی خوب فرمایا۔غیر ممکن کو یہ ممکن میں بدل دیتی ہے اے میرے فلسفیوز و ر دُعا دیکھو تو فرعون زمانہ ضیاء الحق کی ناکامی ؛ حضور خیریت سے لندن پہنچ گئے فرعون زمانہ صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے احمدیوں کے خلاف 126 پریل 1984 بروز جمعرات ایک ایسا آرڈنینس پاس کیا جس سے کہ احمدیوں کی مذہبی آزادی چھین لی گئی۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزا کا قانون تھا۔ایسے حالات پیدا کر دیئے گئے کہ پاکستان میں رہتے ہوئے خلیفہ وقت اپنا فرض منصبی کسی صورت میں بھی ادا نہیں کرسکتا۔بات صرف یہاں تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ ضیاء الحق نے آپ کی گرفتاری کا پورا پلان تیار کر لیا تھا اور آپ کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آسکتی تھی۔ایسے حالات میں آپ کا پاکستان سے نکل جانا ہی بہتر تھا۔یہ دراصل خدائی تقدیر تھی۔ضیاء الحق کی ناکامی اور آپ کی ہجرت کا واقعہ اختصار کے ساتھ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔ان دنوں جماعت احمدیہ کے صدر مقام ربوہ کی کڑی نگرانی کی جارہی تھی۔یہ نگرانی جنرل ضیاء الحق کی پانچ مختلف خفیہ تنظیمیں کر رہی تھیں۔ربوہ آنے جانے والے تمام راستوں پر ان خفیہ تنظیموں کے کارکن ہمہ وقت موجود رہتے تھے۔97