حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 44 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 44

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات ”بٹالہ میں مقامی جماعت کی طرف سے ایک مکان بطور مہمانخانہ ہوا کرتا تھا۔اس میں ہم دونوں چلے گئے۔حضرت مولوی صاحب وہاں ایک چار پائی پر لیٹ گئے اور کتاب پڑھنے لگ گئے۔اس وقت انداز اشام کے چھ بجے کا وقت ہوگا۔اچانک ایک اجنبی شخص آیا اور کہنے لگا۔میں نے سنا ہے کہ آج مولوی نورالدین صاحب یہاں آئے ہوئے ہیں، وہ کہاں ہیں؟ میں نے کہا وہ یہ لیٹے ہوئے ہیں۔کہنے لگا۔حضور! میری ایک عرض ہے آج شام کی دعوت میرے ہاں قبول فرمائیے۔میں ریلوے میں ٹھیکیداری کرتا ہوں اور میری بیلسٹ ٹرین کھڑی ہوئی ہے اور میں نے امرتسر جانا ہے۔میرا ملازم حضور کے لئے کھانا لے آئے گا۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا۔بہت اچھا۔چنانچہ شام کے وقت اس کا ملازم بڑا پر تکلف کھانا لے کر حاضر ہوا۔اور ہم دونوں نے سیر ہوکر کھا لیا۔شیخ صاحب کہنے لگے۔میرے دل میں خیال آیا کہ ان کی بات تو صحیح ہو گئی اور انہیں خدا نے واقعہ میں کھانا بھجوا دیا۔چونکہ گاڑی رات دس بجے کے بعد چلتی تھی۔میں نے حضرت مولوی صاحب سے عرض کیا کہ اندھیرا ہو رہا ہے، پھر مزدور نہیں ملے گا۔ہم کسی مزدور کو بلا لیتے ہیں اور سٹیشن پر پہنچ جاتے ہیں۔وہاں ویٹنگ روم میں ہم آرام کر لیں گے۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا۔بہت اچھا۔چنانچہ میں نے ایک مزدور بلایا۔۔۔اور وہ ہم دونوں کے بستر لے کر سٹیشن پر پہنچ گیا چونکہ گاڑی رات کے دس بجے کے بعد آتی تھی۔میں نے آپ کا بستر کھول دیا تا کہ حضرت مولوی صاحب آرام فرمالیں۔جب میں نے بستر کھولا تو اللہ تعالی اس بات کا گواہ ہے کہ اس کے اندر سے ایک کاغذ میں لیٹے ہوئے دو پراٹھے نکلے 44