حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 112 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 112

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات گواہ بن چکا ہے۔“ خدا کی قسم آج مسیح موعود علیہ السلام کے خلیفہ کی تائید میں ایک اور زبان میں بولتے ہوئے ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور اپنے کانوں سے سنا ہے۔خلیفہ امسیح کے ہاتھ کی تقویت کیلئے ایک اور ہاتھ کو چلتے ہوئے ساری دنیا دیکھ رہی ہے اور دنیا کے بڑے بڑے ایوانوں نے بزبان حال یہ گواہی دی ہے کہ اس مبارک وجود کے پیچھے خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہے اور یہ خدا سے تائید یافتہ وجود ہے۔پس آج ہم لوگ کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہر روز اپنی آنکھوں سے اپنے پیارے آقا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عظیم قیادت میں جماعت کی ترقی اور فتوحات کے نظارے روز دیکھ رہے ہیں پس اُٹھیں اور اپنی ہر مادی وروحانی ترقی کیلئے خلافت کے قدموں میں اپنا سر رکھ دیں خود کو خلیفتہ المسیح کے ہاتھ میں ایسے دیدیں جیسے غسال کے ہاتھ میں میت ہوتی ہے۔اسی میں ہماری کامیابی کی ضمانت ہے اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔( از احمدی گزٹ کینیڈا مئی ۲۰۱۵) حضرت خلیفۃ اسبح الناس یہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز احباب جماعت کو دعا کی تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔یا درکھیں کہ وہ سچے وعدوں والا خدا ہے۔وہ آج بھی اپنے پیارے مسیح کی اس پیاری جماعت پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے۔وہ ہمیں کبھی نہیں چھوڑے گا اور کبھی نہیں چھوڑے گا اور کبھی نہیں چھوڑے گا۔وہ آج بھی اپنے مسیح سے کئے ہوئے وعدوں کو اسی طرح پورا کرتا ہے جسطرح وہ پہلی خلافتوں میں کرتا رہا ہے۔وہ آج بھی اسی طرح نوازے گا 112