حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 103 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 103

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات بایں ہمہ کسی دشمن کی موت پر خوش بھی نہیں ہونا چاہئے“۔اسیران کی رہائی کے لئے خصوصی دعا ایک مردِ خدا، صفحہ 377 تا 384) اسیروں کی رہائی کا ایک واقعہ پیش ہے۔سکھر اور ساہیوال کے اسیران کی رہائی حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی اضطراری حالت میں کی جانے والی دردناک دعاؤں کے نتیجہ میں ہوئی۔حضور انور رحمہ اللہ 1991ء کے جلسہ سالانہ قادیان پر تشریف لے گئے۔جب حضور انور اپنا دورہ مکمل کر کے واپس لندن تشریف لائے تو یہاں استقبال کرنے والے احباب کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا: میں لندن واپس آنے کیلئے قادیان سے دہلی آچکا تھا اور دس جنوری کا جمعہ دہلی میں پڑھانا تھا۔پھر میں نے فیصلہ کیا کہ Friday the 10th کا جمعہ ہے۔مجھے قادیان واپس جا کر یہ جمعہ وہاں پڑھانا چاہئے اور اس میں اسیران کی رہائی کے لئے خصوصی دعا کرنی چاہئے۔چنانچہ میں قادیان واپس گیا اور جمعہ وہاں پڑھا یا اور اسیران کی رہائی کے لئے بہت دعا کی۔اگلے روز ہفتہ کے دن ابھی ہم امرتسر سٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں بیٹھے تھے کہ مجھے خب مل گئی کہ سکھر کے اسیران رہا ہو گئے ہیں۔پھر جب ساہیوال کے اسیران 1994ء میں رہا ہوئے اور یہ خبر یہاں نماز ظہر سے قبل حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں پہنچی۔حضور نماز ظہر پڑھانے کے لئے تشریف لائے اور نماز ظہر کے بعد کھڑے ہوکر احباب سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ آج ساہیوال کے اسیران دس سال بعد رہا ہو گئے ہیں۔103