حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 99 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 99

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات تھا۔ان تنظیموں نے اپنے افسران بالا کور پورٹ بھجوائی کہ ( حضرت ) خلیفہ رابع اسلام آباد جانے کے لئے ربوہ سے روانہ ہو گئے ہیں اور ان کے قافلے کا معمول کے مطابق پیچھا کیا جا رہا ہے۔۔۔لیکن اس مرسیڈیز کار کی عقبی سیٹ پر (حضرت ) خلیفہ رابع نہیں بلکہ ان کے تیسرے بڑے بھائی (صاحبزادہ ) ڈاکٹر مرزا منور احمد تشریف فرما تھے۔(صاحبزادہ ) مرزا منور احمد کے قافلے کی روانگی سے کافی پہلے رات کے دو بجے منہ اندھیرے دو اور کاریں ربوہ سے روانہ ہو چکی تھیں۔یہ کاریں پہلے تو ایک ذیلی راستے سے لالیاں پہنچی ، جو ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔پھر وہاں سے ضلعی صدر مقام جھنگ اور بالآ خر کراچی جانے والی شاہراہ پر کراچی کے لئے عازم سفر ہوگئیں۔ربوہ سے کراچی کا یہ فاصلہ تقریباً ۷۵۰ میل ہے۔ان دوکاروں میں سے پہلی کار میں (حضرت) خلیفہ رابع کا حفاظت خاص کا عملہ تھا جبکہ دوسری کار میں ( حضرت ) خلیفہ رابع بنفس نفیس تشریف فرما تھے۔۔۔اگلے روز بری فوج کے جاسوس یونٹ کی طرف سے افسران بالا کو رپورٹ موصول ہوئی کہ (حضرت ) خلیفہ رابع کو جھنگ کی طرف جاتی ہوئی ایک کار میں دیکھا گیا ہے۔ممکن ہے وہ کراچی جارہے ہوں۔لیکن اس رپورٹ کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی کیونکہ باقی چار خفیہ اداروں کی طرف سے دی گئی متفقہ اطلاع یہ تھی کہ (حضرت ) خلیفہ رابع اپنے حفاظتی عملے کی معیت میں اسلام آباد جارہے ہیں اور راستے میں انہوں نے اپنے چچا زاد بھائی کے ہاں رات بسر کی ہے۔۔۔اگر چہ اس وقت تو اس بات کا علم نہیں ہوسکا تھا لیکن کئی ماہ بعد جا کر پتہ چلا کہ اس موقعہ پر (حضرت) خلیفہ رابع کس طرح گرفتار ہوتے ہوتے بال بال بچ گئے۔99