حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 85
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت مرزا طاہر احمدخلیفہ المسحالت اب رحمہ اللہ تعالی 19 دسمبر 1928ء کو قادیان دار الامان میں پیدا ہوئے۔آپ کو امام وقت زمانہ کے مسیح و مہدی کا پوتا اور مصلح موعود خلیفہ شانی کا بیٹا ہونے کا فخر حاصل ہے۔ظاہر ہے کہ ایسے عظیم الشان دادا اور ایسے عظیم الشان باپ کے کردار واوصاف کو دیکھتے ، پڑھتے اور سنتے ہوئے پرورش پانا ، تقوی وطہارت بہترین تعلیم و تربیت اور اعلیٰ کردار و اوصاف کی ضمانت مہیا کر دیتا ہے۔والد حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور والدہ حضرت مریم بیگم صاحبہ کی بہترین تعلیم و تربیت کا آپ پر گہرا اثر تھا۔اس کالازمی نتیجہ تھا کہ آپ بچپن سے ہی متقی ، پرہیز گار، اللہ تعالیٰ کی ہستی پر غور و تدبر کرنے والے تھے۔آپ نے دنیاوی تعلیم کے علاوہ جامعہ احمد یہ ربوہ کی تعلیم بھی مکمل کی اور شاہد کی ڈگری حاصل کی۔10 جون 1982ء کو آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چوتھے خلیفہ منتخب ہوئے۔جب آپ چھوٹے تھے اُس وقت ہی آپ کے والد ماجد حضرت مصلح موعود کو اللہ تعالیٰ نے الہاما بتا دیا تھا کہ طاہر بڑا ہوکرخلیفہ بنے گا۔تعلیم مکمل کرتے ہی آپ جماعت کی خدمت میں مصروف ہو گئے۔بہت سارے اہم اہم عہدوں پر فائز رہ کر خدمت کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاص علمی لیاقت وصلاحیت اور تقریر وتحریر کا بہترین ملکہ عطا فرمایا تھا۔خلافت سے قبل آپ کی مجلس سوال و جواب میں دُور دُور سے لوگ آکر شریک ہوتے۔85