حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 73 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 73

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات سلسلہ کی غلامی کو سب عرب توں سے معز ز سمجھتا ہوں اسلام کی خدمت کو اپنے لئے سب سے معز زسمجھنا اور اس کی خدمت کے لئے اپنی زندگی کو وقف کر دینا اور اس کے بغیر اپنی زندگی کو محض بے کار اور فضول سمجھنا، ایسے خیالات صرف اُس شخص کے ہو سکتے ہیں جس کا اللہ اور اس کے رسول سے گہرا تعلق ہو۔آپ کا ایک خط پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے جو آپ نے اپنے والد محترم حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی خدمت میں لکھا۔خط کا ایک حصہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔آپ لکھتے ہیں۔" سیدی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته ایک طرف حضور کے خطبات منافقین کے متعلق نظر سے گزرے دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اقتباس پڑھنے کا اتفاق ہوا۔کہیں آپ فرماتے ہیں کہ میری نظر ان غریبوں پر ہے جو نہ بی۔اے بننا چاہتے ہوں۔اور نہ ایم۔اے بلکہ نیک انسان اور خادم دین۔دل پر بہت گہرا اثر ہوا۔۔۔حضور کی خدمت میں عرض کرتا ہوں کہ اگر حضور مناسب فرماویں۔تو بندہ ہمیشہ کی طرح اب بھی فوراً خدمت سلسلہ کے لئے حاضر ہے۔بی اے اور ایم اے بننے کا مجھے کبھی بھی شوق نہیں ہوا اور خدا تعالیٰ شاہد ہے۔گواس کا اظہار پہلے نہ ہو سکا اور گو بعض اور خیالات نے اس کی طرف مجبور کیا۔گو وقف کنندہ ہوں مگر پھر دوبارہ اپنے کو حضور کے سامنے پیش کرتا ہوں۔بندہ اسی وقت سے خدمت احمدیت کے لئے حاضر ہے۔اور سلسلہ کی غلامی کو سب عزتوں سے معزز سمجھتا ہے اور سلسلہ کی خدمت سے علیحدہ رہتے ہوئے اپنی 73