حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 74 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 74

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات زندگی کو خالی اور فضول پاتا ہوں۔وما توفیقی الا باللہ “ فقط خاکسار مرزا ناصر احمد حضرت المصلح الموعود کو اس خط سے جو راحت اور خوشی پہنچی اس کا اظہار آپ نے ایک خط میں فرمایا جس کا ایک حصہ یہاں نقل کیا جاتا ہے۔پیارے ناصر احمد السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ اللہ تعالیٰ تمہارے ارادہ میں برکت ڈالے۔میں خود اس بارہ میں باوجود شدید احساس کے کچھ کہنا پسند نہیں کرتا تھا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا تھا کہ وہ خود ہی تم کو نیک ارادہ کی توفیق دے کیونکہ میرے نزدیک میری تحریک پر تمہارے ارادے کو بدلنا تمہارے ثواب کو ضائع کر دیتا۔سوالحمد للہ کہ تمہارا دل اس طرف متوجہ ہوا۔“ شیروانی جیسے گھوم گئی (حیات ناصر، ازمحمود مجیب اصغر صفحه، 108،107) اللہ تعالیٰ کی خاص تائید و نصرت کا ایک دلچسپ واقعہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے۔اس سے آپ کے تعلق باللہ پر خاص روشنی پڑتی ہے۔۱۹۷۹ء۱۹۸۰ء کے زمانے کی بات ہے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ نے اسلام آباد میں مغرب و عشاء کی نمازوں کے بعد مجلس عرفان میں اپنی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت آپ لاہور میں تھے صاحبزادہ مرزا القمان احمد پیدا ہونے والے 74