حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 65 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 65

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کوئی جرم نہیں۔اس لئے مجھے اپنے خدا پر کامل یقین و ایمان ہے کہ وہ جلد ہی ان پر فضل کرے گا۔“ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ آپ کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ عشاء کی نماز کے لئے کھڑے ہو گئے۔میں گریہ وزاری کا وہ منظر بھول نہیں سکتی جو اس وقت میری آنکھوں نے دیکھا۔اس گریہ میں تڑپ اور بے قراری بھی تھی۔اس میں ایمان و یقین کامل کا بھی مظاہرہ تھا۔یہی منظر پھر میں نے تہجد کے وقت دیکھا۔اس وقت حضرت مصلح موعود بلند آواز سے نہایت عجز اور رقت کے ساتھ دعائیں مانگ رہے تھے۔چنانچہ جب دن چڑھا اور ڈاک کا وقت ہوا تو پہلا تار جو ملا وہ یہ خوشخبری لئے ہوئے تھا کہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب اور میاں ناصر احمد صاحب رہا ہو چکے ہیں۔کتنی جلدی میرے خدا نے مجھے قبولیت دعا کا معجزہ دکھایا۔( بحواله الفضل انٹر نیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا 1 /اکتوبر 2015، صفحہ 14) 65