حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 38
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات کرایہ ریل کی فراہمی کا عجیب نشان بہت دفعہ ایسا ہوتا کہ آپ کسی فوری ضرورت کے تحت بغیر کسی تیاری کے سفر پر روانہ ہو جاتے اور آپ کے پاس کوئی پیسہ نہ ہوتا۔مگر آپ کو اپنے خدا پر پورا بھروسہ ہوتا کہ تمام اخراجات اور ضروریات خدا پوری فرمائے گا ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں: ”میرے ایک دوست ملک فتح خانصاحب گھوڑے پر سوار میرے پاس آئے۔اور فرمایا کہ میں راولپنڈی جاتا ہوں کیونکہ لارڈلٹن نے دہلی میں دربار کیا ہے۔بڑے بڑے رئیس تو دہلی بلائے گئے ہیں اور چھوٹے رئیس راولپنڈی جمع ہوں گے اور انہیں تاریخوں میں راولپنڈی میں دربار ہوگا۔ہم راولپنڈی بلائے گئے ہیں۔میں نے اُن کے کان میں چپکے سے کہا کہ مجھ کو بھی دربار میں جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گھوڑا ہے۔آپ اس پر سوار ہوجائیں اس وقت جس قدر میرے بیمار تھے وہ وہیں بیٹھے رہ گئے اور میں نے گھر میں بھی اطلاع نہیں کی۔اسی وقت سوار ہو کر چل دیا۔فتح خاں اور ہم دونوں جب جہلم پہنچے تو وہاں ریل تھی۔ملک فتح خاں مرحوم تو راولپنڈی چلے گئے۔میں نے کہا میں تو دلی جاتا ہوں۔میرے کپڑے بہت ہی میلے ہو گئے تھے۔اس لئے میں نے اپنے کپڑے اتار کر ملک حاکم خاں تحصیلدار جہلم کا ایک پاجامہ، پگڑی اور کوٹ پہن لیا جس کے نیچے کر نہ نہ تھا۔میں سیر کے لئے نکلا اور ٹہلتا ہوا اسٹیشن جہلم پر پہنچا۔میں نے اسٹیشن پر کسی سے دریافت کیا کہ لاہور کا تھرڈ کلاس کا کیا کرایہ 38