حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 20
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات اور آپ کا ایک الہام بھی اس مفہوم کو ظاہر کرتا ہے جس میں خدا تعالیٰ آپ سے فرماتا ہے کہ تو لوگوں سے کہہ دے کہ ” آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ چوہدری حاکم علی صاحب نے اس ذکر میں یہ واقعہ بھی بیان کیا کہ ایک دفعہ کسی شخص نے یہ تماشا دکھانا شروع کیا کہ آگ میں گھس جاتا تھا اور آگ اسے ضرر نہ پہنچاتی تھی۔اس شخص نے مخالفت کے طور پر حضرت صاحب کا نام لے کر کہا کہ ان کو مسیح ہونے کا دعویٰ ہے اگر سچے ہیں تو یہاں آجاویں اور میرے ساتھ آگ میں داخل ہوں کسی شخص نے یہ بات باہر سے خط میں مجھے لکھی اور میں نے وہ خط حضرت صاحب کے سامنے پیش کیا۔آپ نے فرمایا کہ یہ ایک شعبدہ ہے ہم تو وہاں جانہیں سکتے مگر آپ لکھ دیں کہ وہ یہاں آجاوے۔پھر اگر میرے سامنے وہ آگ میں داخل ہوگا تو زندہ نہیں نکلے گا۔آگ آپ کو جلا نہ سکی ( سيرة المہدی جلد اول حصہ اول مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد ایم اے صفحہ 136 تا 138 روایت نمبر 147 ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو یہ فرمایا کہ ہمیں آگ میں ڈال کر دیکھیں کہ آگ گلزار ہوتی ہے یا نہیں اس دعویٰ کی تصدیق ایک دوسرے واقعہ سے ہو جاتی ہے کہ واقعہ آگ آپ کو جلا نہ سکی۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم ائے بیان کرتے ہیں کہ : خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود فر ماتے ہیں کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے جبکہ میں سیالکوٹ میں تھا۔ایک دن بارش ہو رہی تھی جس کمرہ کے اندر 20