حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 118
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات حضور انور کا اللہ تعالیٰ پر توکل حضرت سید وامه اسعدت بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیلة اتبع الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز تحریر فرماتی ہیں:۔” جب ہم نئے نئے ٹمالے (شمالی غانا ) گئے تھے۔ابھی زیادہ عرصہ نہیں ہوا تھا۔ان دنوں ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تھی۔صرف نو بجے سے پانچ بجے تک ڈاکٹر آتے تھے۔اس کے علاوہ باقی اوقات میں اور ہفتہ اتوار کوکوئی میڈیکل سٹاف موجود نہ ہوتا تھا۔عزیزم وقاص سلمہ اللہ ابھی صرف دو دن کا تھا کہ اسے شدید قسم کا ڈائیریا ہو گیا۔نئی جگہ اور ہسپتالوں کا ناقص انتظام، ڈاکٹروں کی ہڑتال گویا عجیب پریشانی کا عالم تھا۔اتنے چھوٹے بچے کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی۔عزیزہ فرح سلمها اللہ بھی اس وقت چھوٹی ہی تھی۔اس کے لئے میں پاکستان سے ایک دوائی لائی ہوئی تھی جو کافی strong (سخت) ہوئی ہے جسے ڈاکٹر ز اتنے چھوٹے بچے کے لئے کبھی بھی Recommend( تجویز ) نہیں کرتے۔مگر اس وقت ہم بہت پریشان اور فکرمند تھے۔حضور انور ایدہ اللہ نے اللہ پر تو کل کرتے ہوئے دعا کر کے اپنے دائیں ہاتھ کی ایک انگلی بھر کر دو دفعہ وہی دوائی عزیزم وقاص کو جو اس وقت ڈائیریا سے نڈھال ، دودھ وغیرہ بالکل نہیں پی رہا تھا یہ کہہ کر چٹائی کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کیا ہے، ہم نہیں جانتے مگر یہ افسوس تو نہیں ہوگا کہ علاج نہیں کیا۔چند منٹ میں طبیعت سنبھل گئی اور اللہ تعالیٰ نے معجزانہ رنگ میں اسے شفا عطا فرما دی۔الحمد للہ “ (بحوالہ حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - مرتبہ عطاء العلیم شمر۔مدثر احمد مزمل شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان ) 118