حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 119
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات (معجزہ) پہلی مرتبہ live دیکھا ہے مکرم بشارت نوید صاحب مربی سلسلہ ماریشس تحریر فرماتے ہیں: ماریشس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آمد کے پہلے روز جب آپ نماز ظہر اور عصر کی ادائیگی کے لئے اپنی رہائش گاہ سے بیت الذکر ( مسجد۔ناقل ) جانے کے لئے باہر تشریف لائے اور قافلہ روانگی کے لئے تیار ہو گیا۔تو ڈیوٹی پر موجود خدام نے الیکٹرانک مین گیٹ کو ریموٹ کی مدد سے کھولنا چاہا لیکن ہر طرح کی کوشش کرنے کے با وجود گیٹ نہ کھلا۔آخر کار خدام گیٹ کو توڑنے کے لئے کوشش کرنے لگے لیکن اس میں بھی ناکام رہے۔حضور انور گاڑی سے باہر تشریف لائے اور فرمایا ریموٹ مجھے دیں۔اور جیسے ہی آپ نے ریموٹ کا بٹن دبایا گیٹ کھل گیا۔اس موقع پر موجود ایک ہندو پولیس سکواڈ بلااختیار بول اُٹھا کہ معجزوں کے بارے میں سنا تو تھا لیکن آج اپنی آنکھوں کے سامنے پہلی مرتبہ liveدیکھا ہے۔“ (تشخیذ الا زبان سید نامسرور ایدہ اللہ نمبر صفحہ 2282) بحوالہ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز - مرتبہ عطاء العلیم شمر۔مدثر احمد مزمل شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان) اللہ تعالیٰ ہمارے لئے حضرت مسیح موعود اور آپ کے خلفائے عظام کے مذکورہ ایمان افروز واقعات کو ازدیاد ایمان کا باعث بنائے۔ہمارا بھی اللہ تعالیٰ کی پاک ذات زنده تعلق استوار ہو اور یہ تعلق روز افزوں مضبوط ہوتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ نظام خلافت سے وابستہ رکھتے ہوئے اپنی رضا حاصل کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے۔آمین!! 119