حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 113
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات جیسے پہلے نوازتا رہا ہے۔اور ان شاء اللہ نوازتا رہیگا پس ضرورت ہے تو اس بات کی کہ کہیں کو ئی شخص اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل نہ کر کے خود ٹھوکر نہ کھا جائے۔اپنی عاقبت خراب نہ کر لے پس دُعائیں کرتے ہوئے اور اسکی طرف جھکتے ہوئے اور اس کا فضل ما نگتے ہوئے ہمیشہ اسکے آستانہ پر پڑے رہیں اور اس مضبوط کڑے کو ہاتھ میں ڈالے رکھیں تو پھر کوئی بھی آپ کا بال بریکا نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔“ اعجازی رنگ میں بارش رکنے کا واقعہ خطبات مسر در جلد ۲ صفحه ۳۵۴) 2004 ء میں افریقہ کے دورہ کے دوران جب حضرت خلیفہ المس الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نائیجریا سے بین پہنچے اور مشن ہاؤس آمد ہوئی تو عصر کا وقت تھا۔شدید موسلا دھار بارش ہو رہی تھی۔نماز کیلئے صحن میں مارکی لگائی گئی تھی جو چاروں طرف سے کھلی تھی اور بارش کی وجہ سے وہاں نماز پڑھنا محال تھا۔بلکہ کھڑا ہونا بھی مشکل تھا۔حضور باہر تشریف لائے اور نماز کے بارہ میں دریافت فرمایا۔امیر صاحب نے عرض کیا کہ اس وقت تو شدید بارش ہے اور نماز کے لئے باہر مار کی لگائی ہوئی ہے لیکن بارش کی وجہ سے مشکل ہورہی ہے۔حضور انور نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی اور فرمایا ”دس منٹ بعد نماز پڑھیں گے۔‘اس کے بعد حضور انور اندر تشریف لے گئے۔ابھی دو تین منٹ ہی گزرے تھے کہ یکدم بارش تھم گئی۔آسمان صاف ہو گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے دھوپ نکل آئی اور اسی مارکی کے نیچے نماز کا انتظام ہو گیا۔مقامی احباب اس نشان پر بہت حیران ہوئے کہ یہاں بارش 113