حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 114
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات شروع ہو جائے تو کئی کئی گھنٹے جاری رہتی ہے۔حضور نے دس منٹ کہا تو یہ تین منٹ میں ہی ختم ہو گئی اور نہ صرف ختم ہوئی بلکہ بادل بھی غائب ہو گئے۔اسی طرح کینیڈا کے دورہ کے دوران جب کیلگری مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جانا تھا تو ایک روز قبل امیر صاحب کینیڈا نے حضور انور کی خدمت میں عرض کیا کہ موسمی پیشگوئی کے مطابق کل یہاں کا موسم شدید خراب ہے۔بڑی شدید بارش ہے اور طوفانی ہوائیں ہیں۔اور کل صبح مسجد کا سنگ بنیاد ہے۔مہمان بھی آرہے ہیں۔امیر صاحب نے دعا کی درخواست کی۔ちゃ اس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کچھ دیر توقف فرمایا اور پھر فرمایا جس مسجد کا سنگ بنیاد ہم رکھنے جارہے ہیں وہ بھی خدا کا ہی گھر ہے اور موسم بھی خدا کے ہاتھ میں ہے۔اس لئے اس کو خدا پر چھوڑ دیں۔اللہ فضل فرمائے گا۔“ چنانچہ اگلے روز صبح بارش کا کوئی نام و نشان نہیں تھا۔بڑا خوشگوار موسم تھا۔سنگ بنیاد کی تقریب ہوئی۔قریباً دو گھنٹے کا پروگرام تھا۔تقریب سے فارغ ہو کر حضور انور واپسی کے لئے جب اپنی کار میں بیٹھے تو کار کا دروازہ بند ہوتے ہی اچانک شدید بارش شروع ہوگئی اور ساتھ تند و تیز ہوائیں چلنے لگیں جو پھر مسلسل تین چار گھنٹے جاری رہیں۔یہ ایک نشان تھا جو حضورانور کی دعا سے وہاں ظاہر ہوا اور ہر شخص کا دل اس نشان کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز تھا۔( بحوالہ الفضل انٹر نیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا 1 /اکتوبر 2015 صفحہ 14) یہ کیسے ہوا؟ کوئی نہیں جانتا ابھی دو سال قبل کا واقعہ ہے کہ ایک عرب ملک میں ہمارے ایک نہایت مخلص نو 114