حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 102 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 102

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات مظالم پر پشیمانی کا اظہار نہیں کیا۔اب معاملہ اللہ تعالیٰ ) کے سپرد ہے۔ہم اس کی فعلی شہادت کے منتظر ہیں۔آپ نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا:۔اب جنرل ضیاء الحق اللہ تعالیٰ کی گرفت اور اس کے عذاب سے بچ کر نہیں جاسکتا۔17 اگست 1988 کو جنرل ضیاء الحق ایک امریکی ٹینک کا آزمائشی تجربہ دیکھنے بہاولپور گئے تھے۔سہ پہر ساڑھے تین بجے کے قریب اپنے خاص جہاز 130-C ہر کیولیس پر بیٹھ کر واپس روانہ ہوئے۔بہاولپور سے چھ میل دور دریا کے کنارے کسان کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔انہوں نے ایک ہوائی جہاز کو ہوا میں ڈگمگاتے ہوئے دیکھا جو لہروں کے نرغے میں پھنسی ہوئی سمندری کشتی کی طرح ہچکولے کھا رہا تھا۔تیسری قلا بازی کھانے کے بعد طیارہ سیدھا زمین پر آرہا۔گرتے ہی رتیلی زمین میں دھنس گیا اور ایک دھماکے کے ساتھ شعلوں کی لپیٹ میں آگیا۔اکتیس کے اکتیس آدمی جو طیارے میں سفر کر رہے تھے آن کی آن میں لقمہ اجل بن گئے۔( حضرت ) خلیفہ رابع نے دوسرے دن اپنے خطبہ جمعہ میں فرمایا :- ” خدا تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا“ آپ نے تو جنرل ضیاء الحق کو خدا تعالیٰ کے قہر اور غضب سے خبر دار کر دیا تھا لیکن ضیاء الحق نے اس تنبیہ کو درخور اعتنا نہ سمجھا۔پس زمین و آسمان کے مالک کی قہری تجلی نے اس کے پر خچے اڑا دیئے اور ان جرنیلوں کو بھی تباہ و برباد کر دیا جو اقتدار کے اس بے جا اور بے محابا استعمال میں اس کے دست و بازو تھے۔( حضرت ) خلیفہ رابع نے مزید فرمایا:- 102