حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 101
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات آباد پہنچنے ہی والے ہیں۔بالآ خر جہاز کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔۔۔(30 را پریل کو۔ناقل ) آپ ساڑھے بارہ بجے سے ذرا پہلے مسجد فضل لندن پہنچ گئے۔کم و بیش تین سو احمدی آپ کے استقبال کے لئے موجود تھے جو آپ کی آمد کی خبر سن کر کھنچے چلے آئے تھے۔آپ کی ہجرت کی خبر پوری دُنیا میں پھیل گئی۔جنرل ضیاء الحق تو یہ خبر سن کر غصے سے باؤلا ہو گیا۔۔۔جنرل ضیاء الحق کو یقین تھا کہ وہ جماعت احمدیہ کا گلا گھونٹ کر رکھ دے گا۔لیکن یہ سب کچھ اس کی کوشش اور خواہش کے برعکس ہوا اور اس نے اس تحریک کو ترقی کرنے اور پھولنے پھلنے کا ایک نادر موقع فراہم کر دیا۔لندن آج بھی بین الاقوامی رابطے اور میل ملاپ کے لیے ایک مصروف ترین مرکزی گزرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ایک مرد خدا صفحه ۲۹۲ تا ۳۰۶) فرعون زمانہ ضیاء الحق کی ہلاکت اور حضور کا تعلق باللہ بدنام زمانہ آمر جنرل ضیاء الحق نے جب احمدیوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی تو حضرت خلیفة امسیح الرابع رحمہ اللہ نے اُسے مباہلہ کا چیلنج دیا۔حضور نے اُسے مخاطب کر کے فرمایا کہ اگر تم اپنا ظلم روک دو تو ہم سمجھیں گے کہ تم نے مباہلہ سے انکار کر دیا ہے۔آپ نے اُسے خدا کا خوف دلایا اور ظلم سے باز رہنے کو کہا۔۱۲ اگست (۱۹۸۸ء۔ناقل ) کے خطبہ جمعہ میں ( حضرت ) خلیفہ رابع نے اعلان کیا کہ جنرل ضیاء الحق نے لفظاً معناً عملاً کسی شکل میں بھی احمدیوں پر کئے جانے والے 101