تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 72 of 120

تعلیم القرآن — Page 72

ترجمة القرآن المن ذلِكَ الْكِتُبُ لَا رَيْبَ فِيْهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ ) هُدًى : ہدایت۔ماده (ھ دی ) سے اسم۔اس کے بنیادی معنی ہیں: نمایاں اور روشن ہونا، ہدایت، ماڈہ سیدھا راستہ، راہنما، تحفہ بھیجنا ( جو بغیر معاوضے کے دیا جاتا ہے) یعنی ھدی کے معنے سیدھی راہ دکھانے، اس پر چلانے اور منزل مقصود تک پہنچانے کے ہیں۔72 هَدَى يَهْدِى هُدىً هِدَايَةٌ ، ماضى ، مضارع ، مصدر هَادِی (اسم فاعل) ہدایت دینے والا۔مَهْدِی (اسم مفعول) ہدایت یافتہ لِلْمُتَّقِینَ : متقیوں کے لئے ل حرف جار ہے جس کے معنے ہیں کے لئے۔جیسے لِلهِ اللہ کے لئے۔مُتَّقِينَ تقویٰ اختیار کرنے والے (جمع فاعل مُتَّقِى ( اللہ سے ڈرنے والے۔وقى سے وَقَى يَقِي وِقَايَةٌ احتياط حفاظت کا ذریعہ، ڈھال وَاقٍ بچانے والا اتَّقَى يَتَّقِی اِتِّفَاء (باب افتعال) پر ہیز کرنا۔