تعلیم القرآن — Page 73
ترجمة القرآن الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ 73 وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں غائب پر اور وہ قائم کرتے ہیں نماز اور اس سے جو رزق دیا ہم نے انہیں وہ خرچ کرتے ہیں الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو [ اسم موصولہ جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے ) اسم موصولہ : یہ اپنے بعد ایک جملے کا تقاضا کرتا ہے جو اس سے مل کر پورے معنے دیتا ہے اس جملے کو اس کا صلہ کہتے ہیں۔الَّذِى خَلَقَكَ مِیں خَلَقَكَ صلہ ہے جیسے الَّذِينَ آمَنُوا میں آمَنُوا صلہ ہے۔دیگر مثالیں : الَّذِئ جو ایک مرد الَّتِی جو ایک عورت اللاتي جو سب عورتیں ( عمومی معنے : جو، جس، جن، جسکا) يُؤْمِنُوْنَ : ایمان لاتے ہیں [ آمَنَ سے فعل مضارع جمع مذکر غائب باب افعال ] بنیادی معنے : تصدیق کرنا، سرتسلیم خم کرنا، بیخوفی اور اطمنان میں آنا] امن وہ ایمان لایا فعل ماضی واحد غائب ] امَنُوا وہ ایمان لائے [ ماضی جمع غائب ] يُؤْمِنُ وہ ایمان لاتا ہے، لائے گا فعل مضارع واحد غائب] امَنْتُ میں ایمان لایا [ واحد متکلم ] امَنَّا ہم ایمان لائے [ جمع متکلم ]