تعلیم القرآن — Page 32
فعل مضارع کے تغیرات ۲۔حروف حازمہ: لَمْ، لَمَّا، لام امر [ل] ، لا نهى، إِنْ پانچ ہیں جو مضارع کے آخر کو جزم ( سکون ) دیتے ہیں اور نون اعرابی گرا دیتے ہیں 32 لم ماضی منفی کر دیتا ہے۔وَلَدَ يَلدُ [وہ جنتا ہے، جنے گا] لَمْ يَلِدْ [ اس نے نہیں جنا ] ( ساکن اور فعل ماضی ہو گیا ہے ) أَلَمْ تَرَ [ کیا تو نے نہیں دیکھا ( تَرَیٰ کا ی گر گیا ہے ) ، أَلَمْ نَشْرَحْ [ کیا نہیں ہم نے کھولا ] ( ح ساکن ہوگئی ) أَلَمْ نَجْعَلْ [ کیا ہم نے نہیں بنایا ) ( ساکن ہو گیا)، لَمْ يَحْمِلُوا [انہوں نے نہیں اٹھایا) (يَحْمِلُونَ تھا) لما بھی ماضی منفی کر دیتا ہے اور ابھی تک کا مفہوم دیتا ہے۔لَمَّا يَلْحَقُوا (ابھی نہیں ملے )، لَمَّا يَدْخُلِ الْإِيْمَانُ ابھی تک ایمان داخل نہیں ہوا ] ( يَدْخُلُ سے يَدْخُلْ ہو گیا اور الایمان کی وجہ سے يَدْخُلِ ہو گیا ) بَلْ لَمَّا يَذُوقُوا عَذَابِ ( بلکہ انہوں نے میرے اعذاب کا مرہ ابھی تک نہیں چکھا (ن گر گیا ہے)