تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 30 of 120

تعلیم القرآن — Page 30

فعل مضارع کی اقسام 30 فعل لازم: وہ فعل ہے جو صرف فاعل کے ملنے سے پوری بات ظاہر کر دے۔جیسے نَزَلَ (وہ اترا ) يَنْزُلُ ، قَامَ (وہ کھڑا ہوا) يَقُوْمُ ، قَعَدَ (وہ بیٹھا ) يَقْعُدُ ، كَرُمَ ( کرم کیا ) يَحْرُمُ ، جَلَسَ (وہ بیٹھا) يَجْلِسُ ، رَجَعَ (وہ لوٹا) يَرْجِعُ ، ذَهَبَ (وہ گیا) يَذْهَبُ تَرَجَ (وه نكلا ) يَخْرُجُ ، فَرِحَ وہ خوش ہوا) يَفْرَحُ ، ضَحِكَ (وهنا) يَضْحَكُ فعل متعدی: وہ فعل ہے جس کو فاعل کے علاوہ مفعول کی بھی ضرورت ہو جیسے ذبح (ذبح کیا ) کس کو کیا ؟ یہاں مفعول چاہیئے۔نَقَبَ ( سوراخ کیا) يَنْقُبُ، فَتَحَ (كولا) يَفْتَحُ ، نَصَرَ (مدى) يَنْصُرُ، ضَرَبَ (مارا) يَضْرِبُ، سَمِعَ (نا) يَسْمَعُ، حَسِبَ (حساب کیا) يَحْسَبُ، مَدَحَ ( تعریف کی) يَمْدَحُ ، قَتَلَ (قتل کیا) يَقْتُلُ، زَرَعَ (بويا) يَزْرَعُ، جَعَلَ (بنايا) يَجْعَلُ۔- مضارع مجہول : یہ وہ فعل ہے جس کی نسبت مفعول کی طرف ہوا اور فاعل معلوم نہ ہو۔اس کو بنانے کے لئے حرف مضارع [ا ، ت، سی، ن] کو پیش دے دیں اور آخری سے پہلے حرف کو زبر۔فَعَلَ يَفْعُلُ يُفْعَلُ يَعْرِفُ سے يُعْرَفُ (وہ پہچانا جاتا ہے، جائے گا)، يَنْصُرُ سے يُنْصَرُ ( اس کی مدد کی۔و جاتی ہے، جائے گی ) يُبْعَثُ ( وہ بھیجا، اٹھایا جائے گا)، يُتْرَكُ (وہ ترک کیا جائے گا)، يُتلی (اس کی تلاوت کی جاتی ہے)، أَنْ يُحْمَدُوْا ( کہ ان کی تعریف کی جائے گی ) [آن کی وجہ سے نون اعرابی گر گیا ہے، يُقَالُ (وہ کہا جاتا ہے، لَمْ يُولَدْ (وہ نہیں جنا گیا ) [ لَم کی وجہ سے دال ساکن ہوگئی]