تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 29 of 120

تعلیم القرآن — Page 29

فعل مضارع کی اقسام احال لام کے اضافے سے حال کے معنے مخصوص ہو جاتے ہیں جیسے لیفْعَلُ وہ کرتا ہے۔قد بھی مضارع کو زمانہ حال سے مخصوص کر دیتا ہے۔مستقبل قریب سٹین کے اضافے سے مستقبل قریب کے معنے بن جاتے ہیں۔جیسے سَيَحْزَنُ (عنقریب غمگین ہوگا) سَنَنْظُرُ أَصْدَقْتَ ( ہم عنقریب دیکھیں گے کہ کیا تو نے سچ کہا ہے ) سَيَصْلی نَارًا (وہ عنقریب آگ میں داخل ہوگا) 29 مستقبل بعيد : سَوفَ لگانے سے تنقبل بعید کے معنے پیدا ہو جاتے ہیں جیسے كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ( ہرگز نہیں ہم کچھ مدت بعد جان لو گے )۔سَوْفَ أُخْرَجُ حَيّاً ( کچھ مدت بعد میں زندہ نکالا جاؤں گا )۔۴- مضارع منفی: لا لگانے سے کام کے نہ ہونے یا نہ کرنے کے معنے پیدا ہو جاتے ہیں۔لَا تَسْمَعُ ( تو نہیں سنتا ہے ) لَا يَعْقِلُونَ ( وہ نہیں سمجھتے ہیں) لَا اَسْتَلُكُمْ ( میں تم سے نہیں سوال کرتا ) لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ( میں عبادت نہیں کرتا جس کی تم عبادت کرتے ہو) ۵۔ماضی استمراری: كَانَ یا اس کے صیغے مضارع سے پہلے لگانے سے ماضی میں کسی کام کے جاری رہنے کا مطلب بن جاتا ہے۔كَانَ يَعْمَلُ (وہ کام کیا کرتا تھا) كَانَا يَأْكُلن (وہ دونوں کھانا کھایا کرتے تھے ) كَانُوا أَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ (وہ لوگ اپنے آپ پر ہی ظلم کیا کرتے تھے ) كَانَتْ تَعْمَلُ الْخَبَائِتُ ( وہ برا کام کیا کرتی تھی) كُنتُمْ تَكْتُمُونَ ( تم چھپایا کرتے تھے )