تعلیم القرآن — Page 23
فعل ماضی 23 ماضی منفی: فعل ماضی سے پہلے ما لگانے سے فعل ماضی منفی کی گردان بن جاتی ہے۔مَا كَفَرَ اس نے انکار نہیں کیا مَا قَتَلُوا انہوں نے قتل نہیں کیا۔مَا خَلَقْتَ تو نے تخلیق ماضی قریب: فعل ماضی سے پہلے قَدْ یا لَقَدْ لگادیں، ماضی قریب کی گردان بن جائے گی۔جیسے قَدْ سَئَلَ اُس نے سوال کیا ہے۔قَدْ سَبَقَ وہ آگے بڑھ گیا ہے۔لَقَدْ خَلَقْنَا کہ ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے۔قَدْ بَلَغْتُ میں پہنچ گیا ہوں۔قَدْ سَمِعْنَا ہم نے سن لیا ہے قَدْ عَلِمْتَ تم نے جان لیا ہے۔قَدْ یا لَقَدْ کے معنے بیشک ہیں اور تاکید کے معنے دیتا ہے قَدْ خَلَقْتُكَ یقینا میں نے تجھے پیدا کیا ہے [نوٹ: ترجمہ ہے یا ہوں ہوگا ] قَدْ قَامَتِ الصَّلوة (یقینا نمار کھڑی ہو چکی ہے)