حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 36 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 36

36 آٹھویں فصل نشانات اور معجزات قرآنیہ دوبارہ دکھا کر الہامات حضرت اقدس بیس برس کا عرصہ ہوا کہ مجھے یہ الہام ہوا: قل جاء الحق وزهق الباطل ان الباطل كان زهوقاً۔كل بركة من محمد علي فتبارك من علم وتعلم۔قل ان افتريته فعلی اجرامي هو الذي ارسل رسوله با لهدی و دین الحق ليظهره على الدين كله لا مبدل لكلمات الله۔ظلمواوان الله على نصر هم لقدير۔بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر منار بلند تر محکم افتاد۔پاک محمد مصطفے نبیوں کا سردار۔خدا تیرے سب کام درست کر دیگا۔اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا۔رب الافواج اس طرف توجہ کر دیگا۔اس نشان کا مدعا یہ ہے کہ قرآن شریف خدا کی کتاب اور میرے منہ کی باتیں ہیں۔جناب الہی کے احسانات کا دروازہ کھلا ہے اور اُس کی پاک رحمتیں اس طرف متوجہ ہیں۔وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مددکرے گا۔وہ خدا جو ذ والجلال اور زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان تمام الہامات میں یہ پیشگوئی تھی کہ خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے اور میرے ہی ذریعہ سے دین اسلام کی سچائی اور تمام مخالف دینوں کا باطل ہونا ثابت کر دیگا۔سو آج وہ پیشگوئی پوری ہوئی۔کیونکہ میرے مقابل پر کسی مخالف کو تاب و تواں نہیں کہ اپنے دین کی سچائی ثابت کر سکے میرے ہاتھ سے آسمانی نشان ظاہر ہورہے ہیں اور میرے قلم سے قرآنی حقائق اور معارف چمک رہے ہیں۔اٹھو اور تمام دنیا میں تلاش کرو کہ کیا کوئی عیسائیوں میں سے یا سکھوں میں سے یا یہودیوں میں سے یا کسی اور فرقہ میں سے کوئی ایسا ہے کہ آسمانی نشانوں کے دکھلانے اور معارف اور حقائق کے بیان کرنے میں میرا مقابلہ کر سکے۔میں وہی ہوں جس کی نسبت یہ حدیث صحاح میں موجود ہے کہ اس کے عہد میں تمام مانتیں ہلاک ہو جائیں گی مگر اسلام کہ وہ ایسا چلے گا جو درمیانی زمانوں میں کبھی نہیں چمکا ہوگا۔تریاق القلوب - رخ جلد 15 صفحه 265 تا 268)