حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 35
35 الہام حضرت اقدس: قُلْ إِنَّ هُدَى اللَّهِ هُوَ الْهُدَى قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدَی ان کو کہ دے کہ تمہارے خیالات کیا چیز ہیں ہدایت وہی ہے جو خدا تعالیٰ براہ راست آپ دیتا ہے ورنہ انسان اپنے غلط اجتہادات سے کتاب اللہ کے معنی بگاڑ دیتا ہے اور کچھ کا کچھ سمجھ لیتا ہے وہ خدا ہی ہے جو غلطی نہیں کھاتا لہذا ہدایت اسی کی ہدایت ہے۔انسانوں کے اپنے خیالی معنی بھروسے کے لائق نہیں ہیں۔(براہین احمدیہ حصہ پنجم۔رخ جلد 21 صفحہ 88،87) اے اسیر عقل خود بر ہستیء خود کم بناز کیں سپر بو العجائب چوں تو بسیار آورد اے اپنی عقل کے قیدی اپنی ہستی پر ناز نہ کر کہ یہ عجیب آسمان تیری طرح کے بہت سے آدمی لایا کرتا ہے غیر راہر گز نمے باشد گذر در کوئے حق ہر کہ آید ز آسماں او راز آں یار آورد خدا کے کوچہ میں غیر کو ہرگز دخل نہیں جو آسمان سے آتا ہے وہی اس یار کے اسرار ہمراہ لاتا ہے خود بخود فهمیدن قرآن گمان باطل است هر که از خود آورد او نجس و مردار آورد آپ ہی آپ قرآن کو سمجھ لینا ایک غلط خیال ہے جو شخص اپنے پاس سے اس کا مطلب بیان کرتا ہے وہ گندگی اور مردار پیش کرتا ہے برکات الدعا۔رخ جلد 6 صفحہ 5)