حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 245
245 نشانات دکھلانے کے اعتبار سے بَلْ قَالُوا أَضْغَاتُ اَحْلَامٍ بَلِ افْتَرَهُ بَلْ هُوَ شَاعِرٌ ۚ فَلْيَأْتِنَا بِايَةٍ كَمَا أُرْسِلَ الْاَوَّلُونَ (الانبياء : 6) غور سے سنو کہ عقلمندوں اور سوچنے والوں کے لئے میرے دعوے کے ساتھ اس قدر نشان موجود ہیں کہ اگر وہ انصاف سے کام لیں تو ان کے تسلی پانے کے لئے نہایت کافی وشافی ذخیرہ خوارق موجود ہے۔ہاں اگر کوئی اس شخص کی طرح جس نے رسول اللہ ﷺ کا مینہ کے بارے میں معجزہ استجابت دعا دیکھ کر یعنی کئی برسوں کے امساک باراں کے بعد مینہ برستا ہوا مشاہدہ کر کے پھر کہہ دیا تھا کہ یہ کوئی معجزہ نہیں اتفاقاً بادل آیا اور مینہ برس گیا۔انکار سے باز نہ آوے تو ایسے شخص کا علاج ہمارے پاس نہیں۔ایسے لوگ ہمارے سید و مولی رسول اللہ ﷺ سے ہمیشہ آسمانی نشان دیکھتے رہے پھر یہ کہتے رہے فَلْيَأْتِنَا بِايَةٍ كَمَا أُرْسِلَ اللَا وَّلُونَ۔جو شخص سچے دل سے خدا کا نشان دیکھنا چاہتا ہے اس کو چاہیئے کہ سب سے پہلے اس نشان پر نظر کرے کہ اس عاجز کا ظاہر ہونا عین اس وقت میں ہے جس وقت کا ذکر ہمارے سید خاتم الانبیاء ﷺ نے اپنی زبان مبارک سے آپ فرمایا ہے یعنی صدی کا سر۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ صلیب کے غلبہ کے وقت ایک شخص پیدا ہوگا جو صلیب کو توڑے گا۔ایسے شخص کا نام آنحضرت ﷺ نے مسیح ابن مریم رکھا ہے۔انجام آتھم۔رخ جلد 11 صفحہ 285) اَوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ O (الانبياء : 31) 0 یعنی زمین اور آسمان دونوں ایک گھڑی کی طرح بندھے ہوئے تھے جن کے جو ہر خفی تھے ہم نے مسیح کے زمانہ میں وہ دونوں گٹھڑیاں کھول دیں اور دونوں کے جو ہر ظاہر کر دیئے۔گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔رخ جلد 17 صفحہ 17) کیا یہ سچ نہیں کہ اس زمانہ میں زمین کی گٹھڑی ایسی کھلی ہے کہ ہزار ہانی حقیقتیں اور خواص اور کلیں ظاہر ہوتی جاتی ہیں پھر آسمانی گٹھڑی کیوں بند ر ہے۔آسمانی گٹھڑی کی نسبت گزشتہ نبیوں نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ بچے اور عورتیں بھی خدا کا الہام پائیں گی اور وہ مسیح موعود کا زمانہ ہوگا۔گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔رخ جلد 17 صفحہ 17 حاشیہ ) کجاست آنکه ز ارباب ادعا باشد به علم و فضل و کرامت کسے بما نرسد۔علم وفضل اور کرامت کے زور سے کوئی ہم تک نہیں پہنچ سکتا کہاں ہےوہ شخص جو علم فضل و کرامت کاملدی ہے ہزار نقد نمائی یکے چوسکه ما به نقش خوب و عیار و صفا گجا باشد تو ہزاروں سکے دکھائے پھر بھی چمک دمک اور کھرا ہونے میں ہمارے سکہ کی برابری نہیں کر سکتا موید یکه مسیحا دم و بست و مهدی وقت بشان او دگرے گے ز اتقیا باشد وہ تائید یافتہ شخص جو مسیحادم اور مہدی وقت ہے اُس کی شان کو اتقیا میں سے کوئی نہیں پہنچ سکتا چو غنچہ بود جہانے خموش و سر بسته یہ جہان ایک غنچہ کی طرح بند تھا میں (اس کے لئے ) ان برکتوں کو لے کر آیا ہوں جو باد صبالا یا کرتی ہے۔من آمدم بقدومیکه از صبا باشد ( در تمین فارسی مترجم صفحه 270 ) ( تریاق القلوب۔رخ جلد 15 صفحہ 133)