حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 226
226 صاحب انعام ہونے کے اعتبار سے وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ مِّنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (النساء:70) ایک عزت کا خطاب سورۃ فاتحہ سے ایک عزت کا خطاب مجھے عنایت ہوا۔وہ کیا ہے۔اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 396) منعم علیہ لوگ چار قسم کے ہوتے ہیں۔نبی ، صدیق، شہید، صالح انبیا علیہم السلام میں یہ چاروں شانیں جمع ہوتی ہیں کیونکہ یہ اعلیٰ کمال ہے۔ہر ایک انسان کا یہ فرض ہے کہ وہ ان کمالات کے حاصل کرنے کے لئے جہاں مجاہدہ صحیحہ کی ضرورت ہے اس طریق پر جو آنحضرت ﷺ نے اپنے عمل سے دکھایا ہے کوشش کرے۔۔۔۔۔اور ہماری جماعت کو خصوصیت سے اس طرف متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کے قائم کرنے سے یہی چاہا ہے کہ وہ ایسی جماعت تیار کرے جیسی آنحضرت ﷺ نے تیار کی تھی تا کہ اس آخری زمانہ میں یہ جماعت قرآن شریف اور آنحضرت ﷺ کی سچائی اور عظمت بطور گواہ ٹھہرے۔( ملفوظات جلد اول صفحہ 236-237) مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ کی تفسیر الہام صحیح اور بچے کے لئے یہی شرط لازمی ہے کہ اس کے مقامات مجملہ کی تفصیل بھی اسی الہام کے ذریعہ سے کی جائے جیسا کہ قرآن کریم میں یعنی سورہ فاتحہ میں یہ آیت ہے۔اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِيْنَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ۔اب اس آیت میں اَنْعَمْتَ عَلَيْهِم کا لفظ ہے یہ ایک مجمل لفظ تھا اور تشریح طلب تھا تو خدا تعالیٰ نے دوسرے مقام میں خود اس کی تشریح کر دی اور فرمایا کہ اُولئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِيْنَ۔(النساء:70) جنگ مقدس - ر- خ جلد 6 صفحہ 115)