حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 89 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 89

89 وَآخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (سورة الجمعة: 4) اور اس آیت میں جو منہم کا لفظ ہے وہ ظاہر کر رہا تھا کہ ایک شخص اس زمانہ میں جو تکمیل اشاعت کیلئے موزوں ہے مبعوث ہوگا جو آنحضرت ﷺ کے رنگ میں ہوگا اور اس کے دوست مخلص صحابہ کے رنگ میں ہوں گے۔اس وقت حسب منطوق آیت وَ اخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ اور نیز حسب منطوق آیت قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف: 159) آنحضرت علہ کے دوسرے بعث کی ضرورت ہوئی اور ان تمام خادموں نے جو ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور باہمی زبانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان مشترک ہو گئی تھی آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی کہ یا رسول اللہ ﷺ ہم تمام خدام حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کر نے کیلئے بدل و جان سرگرم ہیں۔آپ تشریف لائیے اور اس اپنے فرض کو پورا کیجئے کیونکہ آپ کا دعوی ہے کہ میں تمام کا فہ ناس کیلئے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ ان تمام قوموں کو جو زمین پر رہتی ہیں قرآنی تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچاسکتے ہیں اور اتمام حجت کیلئے تمام لوگوں میں دلائل حقانیت قرآن پھیلا سکتے ہیں۔تب آنحضرت ﷺ کی روحانیت نے جواب دیا کہ دیکھو میں بروز کے طور پر آتا ہوں۔مگر میں ملک ہند میں آؤں گا کیو نکہ جوش مذاہب و اجتماع جميع ادیان اور مقابلہ جمیع طل محل اور امن اور آزادی اسی جگہ ہے اور نیز آدم علیہ السلام اسی جگہ نازل ہوا تھا۔پس ختم دور زمانہ کے وقت بھی وہ جو آدم کے رنگ میں آتا ہے اس ملک میں اس کو آنا چاہئے تا آخر اور اول کا ایک ہی جگہ اجتماع ہو کر دائرہ پورا ہو جائے۔(تحفہ گولڑویہ۔رخ جلد 17 صفحہ 263-261) وہ آیا منتظر تھے جس کے دن رات معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات دکھائیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات خدا کچھ ڈرو چھوڑو معادات پھر اس کے بعد کون آئے گا ہیہات سنادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي خدا نے اک جہاں کو مسیح وقت اب دنیا میں آیا خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا صحابه مبارک وہ جو اب ایمان لایا سے ملا جب مجھ کو پایا وہی سے ان کو ساقی نے پلادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي خدا کا ہم پہ بس لطف و کرم زمین قادیاں اب محترم ہے وہ ارض حرم ہے سے دشمنوں کی پشت خم ہے نجوم نعمت کون سی باقی جو کم خلق ہے ظهور عون نصرت دمیدم سنو ! اب وقت توحید اتم ہے ستم اب مائل ملک عدم ہے خدا نے روک ظلمت کی اٹھادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي در مشین اردو۔بشیر احمد ، شریف احمد ، اور مبارکہ کی آمین )