حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 629 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 629

629 روزہ کے احکام ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں فرمایا اسی طرح ایک اور سوال پیش ہوا کہ حالت روزہ میں سر کو یا ڈاڑھی کو تیل لگا نا جائز ہے یا نہیں۔جائز ہے۔فرمایا: جائز ہے۔فرمایا: جائز ہے۔سوال پیش ہوا کہ روزہ دار کو خوشبولگا نا جائز ہے یا نہیں۔سوال پیش ہوا کہ روزہ دار آنکھوں میں سرمہ ڈالے یا نہ ڈالے۔فرمایا: مکروہ ہے اور ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے۔رات کو سرمہ لگا سکتا ہے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 136-135 ) فرمایا کہ بے خبری میں کھایا پیا تو اس پر اس روزہ کے بدلے میں دوسرار وزہ لازم نہیں آیا۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 147) ایک شخص کا حضرت کی خدمت میں سوال پیش ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے دن روزہ رکھنا ضروری ہے کہ نہیں۔فرما یاضروری نہیں ہے۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 168) اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ محرم کے پہلے دس دن کا روزہ رکھنا ضروی ہے کہ نہیں؟“ فرمایا۔ضروری نہیں ہے۔“ ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ میں مکان کے اندر بیٹھا ہوا تھا اور میرا یقین تھا کہ ہنوز روزہ رکھنے کا وقت ہے اور میں نے کچھ کھا کر روزہ کی نیت کی۔مگر بعد میں ایک دوسرے شخص سے معلوم ہوا کہ اس وقت سفیدی ظاہر ہو گئی تھی۔اب میں کیا کروں حضرت نے فرمایا کہ ایسی حالت میں اس کا روزہ ہو گیا۔دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنی طرف سے اس کی احتیاط کی اور نیت میں فرق نہیں صرف غلطی لگ گئی اور چند منٹوں کا فرق پڑ گیا۔( بدر جلد 6 صفحه 147 فروری 1905 صفحہ 18 ) ( تفسير سورة البقرة صفحه 259)