حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 604 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 604

604 انبیاء شرک کے مرتکب نہیں ہو سکتے وَ لَقَدْ عَهِدْنَا إِلَى ادَمَ مِنْ قَبْلُ فَنَسِيَ وَلَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا۔(طه: 116) یہی حال حضرت آدم علیہ السلام کا ہے۔ہمیں بائیبل سے معلوم ہوتا ہے کہ تو ا نے ان کو یہ پھل دیا تھا ان کو یہ علم نہ تھا کہ یہ وہی ممنوع پھل ہے۔ان کا یہ کام بیشک خدائے تعالیٰ کے حکم کے خلاف تھا مگر انہوں نے اس حکم کو عمد انہیں تو ڑا اس لئے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے گناہ کیا۔اس پھل کے کھانے کا وہی نتیجہ نکلا جوز ہر کھانے سے نکلتا ہے کیونکہ قدرت اپنا کام کرنے سے نہیں رک سکتی۔مگر اس صورت میں کوئی گناہ نہیں تھا کیونکہ ارادہ نہیں تھا۔حضرت آدم کبھی شرک کے مرتکب نہیں ہوئے۔شرک ایک نا قابل عفو گناہ ہے اور خدا کے پاک لوگ ایسا گناہ نہیں کر سکتے۔جس آیت کا عیسائی حوالہ دیتے ہیں اس میں حضرت آدم کا نام نہیں ہے اس میں صرف عام انسانوں کے میلان کا ذکر ہے جو شرک کی طرف ان میں پایا جاتا ہے۔ریویو آف ریلیجنز جلد دوم نمبر 6 صفحه 250 ) انبیاء پر جادو کا اثر نہیں ہوسکتا نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَسْتَمِعُونَ بِهِ إِذْ يَسْتَمِعُونَ إِلَيْكَ وَ إِذْ هُمْ نَجْوَى إِذْ يَقُولُ الظَّلِمُونَ إِنْ تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا۔(بنی اسرائیل : 48) ایسی بات کہ آنحضرت صلعم پر (معاذ اللہ ) جادو کا اثر ہو گیا تھا اس سے تو ایمان اٹھ جاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِذْ يَقُولُ الظَّلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا ایسی ایسی باتیں کہنے والے تو ظالم ہیں نہ کہ مسلمان۔یہ تو بے ایمانوں اور ظالموں کا قول ہے کہ آنحضرت صلعم پر ( معاذ اللہ ) سحر اور جادو کا اثر ہو گیا تھا۔اتنا نہیں سوچتے کہ جب ( معاذ اللہ ) آنحضرت کا یہ حال ہے تو پھر امت کا کیا ٹھکانا وہ تو پھر غرق ہوگئی۔معلوم نہیں ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ جس معصوم نبی صلعم کو تمام انبیاء میں شیطان سے پاک سمجھتے آئے ہیں یہ ان کی شان میں ایسے ایسے الفاظ بولتے ہیں۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ 349) نبی معصوم ہوتے ہیں نبی کیوں معصوم ہوتے ہیں؟ تو اس کا یہی جواب ہے کہ وہ استغراق محبت الہی کے باعث معصوم ہوتے ہیں۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 33) عصمت کا مفہوم صرف اس حد تک ہے کہ انسان گناہ سے بچے اور گنہ کی تعریف یہ ہے کہ انسان خدا کے حکم کو عمدا تو ڑ کر لائق سزا ٹھہر ے تعریف مذکورہ بالا کے رو سے نابالغ بچے اور پیدائشی مجنون بھی معصوم ہیں وجہ یہ کہ وہ اس لائق نہیں ہیں کہ کوئی گناہ عمدا کریں۔پس بلا شبہ وہ حق رکھتے ہیں کہ ان کو معصوم کہا جائے۔ریویو آف ریجنز جلد اول نمبر 5 صفحہ 180)