حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 233
233 حضرت مسیح موعود کی آمد سے قیامت کبری کا التوا ہوا وَقَالُوا اتَّخَذَ الرَّحْمَنُ وَلَدًاهِ لَقَدْ جِئْتُمُ شَيْئًا إِذَاهِ تَكَادُ السَّمْواتُ يَتَفَطَّرُنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُّ الْأَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَدَّاهِ أَنْ دَعَوُا لِلرَّحُمْن وَلَدًان (مريم: 8992) تَكَادُ السَّمَوتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْهُ وَتَنْشَقُ الْاَرْضُ وَتَخِرُّ الْجِبَالُ هَذَا اور آیت چونکہ ذ والو جہین ہے اس لئے دوسرے معنے اس کے یہ بھی ہیں کہ قیامت کبری کے قریب عیسائیت کا زمین پر بہت غلبہ ہو جائے گا جیسا کہ آجکل ظاہر ہورہا ہے اور اس آیت کریمہ کا منشاء یہ ہے کہ اگر اس فتنہ کے وقت خدا تعالیٰ اپنے مسیح کو بھیج کر اصلاح اس فتنہ کی نہ کرے تو فی الفور قیامت آجائے گی اور آسمان پھٹ جائیں گے مگر چونکہ باوجوداس قدر عیسائیت کے غلو کے اور اس قدر تکذیب کے جواب تک کروڑہا کتابیں اور رسالے اور دو ورقہ کا غذات ملک میں شائع ہو چکے ہیں قیامت نہیں آئی تو یہ دلیل اس بات پر ہے کہ خدا نے اپنے بندوں پر رحم کر کے اپنے مسیح کو بھیج دیا ہے کیونکہ ممکن نہیں کہ خدا کا وعدہ جھوٹا نکلے۔(تحفہ گولڑویہ۔رخ جلد 17 صفحہ 287) حضرت اقدس کی وحی کا ذکر قرآن شریف میں فرمایا کہ " آج میرے دل میں یہ خیال ہوا کہ قرآن شریف کی وحی اور اس سے پہلی وحی پر ایمان لانے کا ذکر تو قرآن شریف میں موجود ہے۔ہماری وحی پر ایمان لانے کا ذکر کیوں نہیں۔اس امر پر توجہ کر رہا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور القاء کے یکا یک میرے دل میں یہ بات ڈالی گئی کہ آیت کریمہ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (البقرہ 5) میں تینوں وجیوں کا ذکر ہے۔مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ سے قرآن شریف کی وحی اور مَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ سے انبیاء سابقین کی وجی اور اخرة سے مراد مسیح موعود کی وحی ہے۔آخرۃ کے معنے ہیں پیچھے آنے والی۔وہ پیچھے آنے والی چیز کیا ہے۔سیاق کلام سے ظاہر ہے کہ یہاں پیچھے آنے والی چیز سے مراد وہ وحی ہے جو قرآن کریم کے بعد نازل ہوگی۔کیونکہ اس سے پہلے وحیوں کا ذکر ہے۔ایک وہ جو آنحضرت ﷺ پر نازل ہوئی۔دوسری وہ جو آنحضرت ﷺ سے قبل نازل ہوئی اور تیسری وہ جو آپ کے بعد آنے والی تھی۔ریویو آف ریلیجنز جلد 14 نمبر 4 بابت ماہ مارچ واپریل 1915ء صفحہ 164 حاشیہ ) ( تفسیر حضرت اقدس طبع اول سورة البقرة جلد 2 صفحہ 63)