حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 206 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 206

206 ہر مجد دکا خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک خاص نام ہے اس لئے خدا نے چودھویں صدی کے سر پر اپنے وعدہ کے موافق جو إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَوَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ (الحجر: 10) ہے۔اس فتنہ کی اصلاح کے لئے ایک مجددبھیجا مگر چونکہ ہر ایک مسجد د کا خدا تعالیٰ کے نزدیک ایک خاص نام ہے اور جیسا کہ ایک شخص جب ایک کتاب تالیف کرتا ہے تو اس کے مضامین کے مناسب حال اس کتاب کا نام رکھ دیتا ہے۔ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اس مجدد کا نام خدمات مفوضہ کے مناسب حال مسیح رکھا کیونکہ یہ بات مقرر ہو چکی تھی کہ آخرالزمان کے صلیبی فتنوں کی مسیح اصلاح کرے گا۔پس جس شخص کو یہ اصلاح سپرد ہوئی ضرور تھا کہ اس کا نام مسیح موعود رکھا جائے۔پس سوچو کہ يَكْسِرُ الصَّلِيْب کی خدمت کس کو سپرد ہے؟ اور کیا اب یہ وہی زمانہ ہے یا کوئی اور ہے؟ سوچوخدا تمہیں تھام لے۔ایام اصلح۔ر۔خ۔جلد 14 صفحہ 290-289) الصد حضرت اقدس مثیل مسیح ابن مریم ہیں جائیکه از مسیح و نزولش سخن رود گویم سخن اگر چه ندارند باورم جس جگہ مسیح اور اس کے نزول کا ذکر ہو۔وہاں میں یہی کہتا ہوں اگر چہ لوگ یقین نہ کریں۔کاندر دلم و مید خداوند کردگار کاں برگزیده راز رو صدق مظهرم کہ خداوند کردگار نے مجھے الہام کیا ہے کہ میں اس برگزیدہ کا سچا مظہر ہوں۔موعودم و محلیه ما ثور آمدم حیف است گر بدیده نه نبیند منظرم میں موعود ہوں اور میرا حلیہ حدیثوں کے مطابق ہے۔افسوس ہے اگر آنکھیں کھول کر مجھے نہ دیکھیں۔رنگم چوگندم است و بمو فرق بین ست زانسان که آمد مست در اخبار سرورم میرا رنگ گندمی ہے اور بالوں میں نمایاں فرق ہے۔جیسا کہ میرے آقا کی احادیث میں وارد ہے۔اس مقدمم نہ جائے شکوک ست والتباس سید جدا کندز مسیحاء احمرم میرے آنے میں شک وشبہ کی گنجایش نہیں۔میرا آقا مجھے سرخ رنگ والے مسیح سے علیحدہ کر رہا ہے۔از کلمهء مناره شرقی عجب مدار چوں خود زمشرق است تجلی نیرم مشرقی منارہ والی بات سے تعجب نہ کر۔جبکہ میرے سورج کا طلوع مشرق سے ہی ہے۔اینک منم که حسب بشارات آمدم عیسی کجاست تا بنهد پا به منبرم میں ہی ہوں جو بشارات کے مطابق آیا ہوں۔عیسی کہاں ہے جو میرے منبر پر قدم رکھے۔( درشین فارسی مترجم صفحه 160 ) (ازالہ اوہام۔ر۔خ۔جلد 3 صفحہ 180 )