حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 114
114 حَقًّا وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يُوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِى الصُّورِ فَجَمَعْنَا هُمْ جَمْعًا (الكيف: 99 100) - یعنی جب وعدہ خدا تعالیٰ کا نزدیک آجائے گا تو خدا تعالیٰ اس دیوار کو ریزہ ریزہ کر دے گا جو یا جوج ماجوج کی روک ہے اور خدا تعالیٰ کا وعدہ سچا ہے اور ہم اس دن یعنی یا جوج ماجوج کی سلطنت کے زمانہ میں متفرق فرقوں کو مہلت دیں گے کہ تا ایک دوسرے میں موجزنی کریں یعنی ہر ایک فرقہ اپنے مذہب اور دین کو دوسرے فرقہ پر غالب کرنا چاہے گا اور جس طرح ایک موج اس چیز کو اپنے نیچے دبانا چاہتی ہے جس کے اوپر پڑتی ہے اسی طرح موج کی مانند بعض بعض پر پڑیں گی تا ان کو دبا لیں اور کسی کی طرف سے کمی نہیں ہوگی ہر ایک فرقہ اپنے مذہب کو عروج دینے کے لیے کوشش کرے گا اور وہ انہیں لڑائیوں میں ہوں گے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا۔تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذہب پر جمع کر دیں گے صور پھونکنے سے اس جگہ یہ اشارہ ہے کہ اس وقت عادت اللہ کے موافق خدا تعالیٰ کی طرف سے آسمانی تائیدوں کے ساتھ کوئی مصلح پیدا ہو گا۔شہادت القرآن رخ جلد 6 صفحہ 309 تا 311) حضرت اقدس کا ذکر قرآن کریم میں اور آپ کی شان ہماں زنوع بشر کامل از خدا باشد که با نشان نمایاں خدا نما باشد انسانوں میں وہی خدا کی طرف سے کامل ہوتا ہے جو روشن نشانوں کے ساتھ خدا نما ہوتا ہے بتابد از رخ او نور عشق و صدق و وفا زخلق أو كرم و غربت و حیا باشد اس کے چہرہ سے عشق اور صدق وصفا کا نور چمکتا ہے کرم انکسار اور حیا اس کے اخلاق ہوتے ہیں۔صفات او ہمہ ظل صفاتِ حق باشند ہم استقامت او پیچو انبیا باشد اس کی ساری صفات خدا کی صفات کا پر تو ہوتی ہیں اور اس کا استقلال بھی انبیا کے استقلال کی مانند ہوتا ہے۔رواں بچشمه او بحر سرمدی باشد عیاں در آئینه اش روئے کبریا باشد اسکے سرچشمہ سے ابدی فیضان کا سمندر جاری ہوتا ہے اور اس کے چہرہ میں خدائے بزرگ کا چہرہ نظر آتا ہے۔صعود او ہمہ سوئے فلک بود ہر دم وجوداو ہمہ رحمت چو مصطفی باشد اس کی پرواز ہر وقت آسمان کی طرف ہی ہوتی ہے اور اس کا وجود مصطفیٰ کی طرح سراسر رحمت ہوتا ہے۔خبر دهد بقدومش خدا به مصحف پاک هم از رسول سلامے بصد شنا باشد خدا اُس کی تشریف آوری کی خبر قرآن مجید میں دیتا ہے اور رسول کی طرف سے بھی سینکڑوں ثنا اور سلام بھیجے جاتے ہیں۔تریاق القلوب۔رخ جلد 15 صفحہ 129 تا 133)