حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 77 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 77

77 حضرت اقدس کا دعوی ء حكم وعَدَل مجھے بتلایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دینِ اسلام ہی سچا ہے۔مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدا ئتیوں میں صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔مجھے سمجھایا گیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھلانے والا صرف حضرت سیدنا ومولانامحمد مصطفی ﷺے ہیں اور مجھے خدا کی پاک اور مطہر وجی سے اطلاع دی گئی ہے کہ میں اس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی موعود اور اندرونی اور بیرونی اختلافات کا حکم ہوں۔یہ جو میرا نام مسیح اور مہدی رکھا گیا ان دونوں ناموں سے رسول اللہ ﷺ نے مجھے مشرف فرمایا اور پھر خدا نے اپنے بلا واسطہ مکالمہ سے یہی میرا نام رکھا اور پھر زمانہ کی حالت موجودہ نے تقاضا کیا کہ یہی میرا نام ہو۔غرض میرے ان ناموں پر یہ تین گواہ ہیں۔میرا خدا جو آسمان اور زمین کا مالک ہے میں اس کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ میں اس کی طرف سے ہوں اور وہ اپنے نشانوں سے میری گواہی دیتا ہے۔اگر آسمانی نشانوں میں کوئی میرا مقابلہ کر سکے تو میں جھوٹا ہوں۔اگر دعاؤں کے قبول ہونے میں کوئی میرے برابر اُتر سکے تو میں جھوٹا ہوں۔اگر قرآن کے نکات اور معارف بیان کرنے میں کوئی میرا ہم پلہ ٹھہر سکے تو میں جھوٹا ہوں۔اگر غیب کی پوشیدہ باتیں اور اسرار جو خدا کی اقتداری قوت کے ساتھ پیش از وقت مجھ سے ظاہر ہوتے ہیں ان میں کوئی میری برابری کر سکے تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں۔اربعین - رخ جلد 17 صفحہ 345-346) ومن كان نجما كيف يخفى بريقه ومن صار بدرًا لا محالته يبهر اور جو ستارہ ہو اس کی روشنی کیونکر چھپ سکے اور جو بدر بن گیا وہ غالب آجائے گا وانی ببرهان قوى دعوتهم واني من الرحمن حكم مُعَذِّمِرُ اور میں نے ایک قوی حجت کیساتھ انکو بلایا ہے اور میں خدا کی طرف سے اختلاف کا فیصلہ کرنے والا آیا ہوں وقد جئت في بدر المئين ليعملوا كمالی و نورى ثم هم لم يبصروا اور میں ان کے پاس چودھویں صدی میں آیا جوصدیوں کی بدر ہے تاکہ وہ میرا کمال اور میرا انور جان لیں۔پھروہ نہیں دیکھتے براہین احمدیہ حصہ پنجم۔رخ جلد 21 صفحہ 328 )