حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 728 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 728

728 قرآن ایک آسمانی نور ہے از نور پاک قرآن صبح صفا دمیده بر غنچہ ہائے دلہا باد صبا و زیده قرآن کے پاک نور سے روشن صبح نمودار ہوگئی اور دلوں کے غیچوں پر بادصبا چلنے لگی۔این روشنی و لمعاں شمس الضحی ندارد وائیں دلبری و خوبی کس در قمر ندیده ایسی روشنی اور چمک تو دوپہر کے سورج میں بھی نہیں اور ایسی کشش اور حسن تو کسی چاندنی میں بھی نہیں۔اے کان دلربائی دانم که از کجائی تو نور آں خدائی کیس خلق آفریدہ اے کان حسن میں جانتا ہوں کہ تو کس سے تعلق رکھتی ہے تو تو اس خدا کا نور ہے جس نے یہ مخلوقات پیدا کی۔میلم نماند باکس محبوب من توئی بس زیرا کہ زاں فغاں رس نورت بما رسیده مجھے کسی سے تعلق نہ رہا اب تو ہی میرا محبوب ہے کیونکہ اس خدائے فریادرس کی طرف سے تیرا نور ہم کو پہنچا ہے۔( براھین احمدیہ - رخ - جلد 1 صفحہ 304-305 حاشیہ نمبر 2 ) ( در مشین فارسی نیا ایڈیشن صفحہ 45) الراكِتُبْ أَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ۔(ابراهيم: 2) یہ عالی شان کتاب ہم نے تجھ پر نازل کی تا کہ تو لوگوں کو ہر یک قسم کی تاریکی سے نکال کر نور میں داخل کرے۔یہ اس طرف اشارہ ہے کہ جس قدر انسان کے نفس میں طرح طرح کے وساوس گزرتے ہیں اور شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں ان سب کو قرآن شریف دور کرتا ہے اور ہر یک طور کے خیالات فاسدہ کو مٹاتا ہے اور معرفت کامل کا نور بخشتا ہے یعنی جو کچھ خدا کی طرف رجوع ہونے اور اس پر یقین لانے کے لئے معارف و حقایق درکار ہیں سب عطا فرماتا ہے۔( براھین احمدیہ۔رخ - جلد 1 صفحہ 225 حاشیہ (11) جمال وحسن قرآن نور جان ہر مسلماں ہے قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآں ہے نظیر اس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا بھلا کیونکر نہ ہو یکتا کلام پاک رحماں ہے بہار جاوداں پیدا ہے اس کی ہر عبارت میں نہ وہ خوبی چمن میں ہے نہ اس سا کوئی بستاں ہے کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہرگز اگر ٹوگوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے (براہین احمدیہ۔رخ۔جلد 1 صفحہ 200-198)