حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 729
729 يأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ كُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ اَنْزَلْنَا إِلَيْكُمْ نُورًا مُّبِينًا۔(النساء: 175) اے لوگو! قرآن ایک برہان ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے تم کو ملی ہے اور ایک کھلا کھلا نور ہے جو تمہاری طرف اتارا گیا ہے۔کرامات الصادقین - ر-خ- جلد 7 صفحہ 56) اَلرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ (الرحمن: 32) علم نور ہے وہ حجاب نہیں ہو سکتا بلکہ جہالت حجاب اکبر ہے۔خدا کا نام علیم ہے اور پھر قرآن میں آیا ہے الرَّحْمَنُ۔عَلَّمَ الْقُرْآنَ۔اسی لئے ملائکہ نے کہا لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا۔(البقرة:33) الحکم جلد 6 نمبر 25 مورخہ 17 جولائی 1902 صفحہ 2 ) ( ملفوظات جلد دوئم صفحہ 223) وَ كَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ رُوحًا مِنْ أَمْرِنَا طَ مَا كُنْتَ تَدْرِي مَا الْكِتَبُ وَلَا الْإِيْمَانُ وَلَكِنْ جَعَلْنَهُ نُورًا نَهْدِي بِهِ مَنْ نَّشَاءُ مِنْ عِبَادِنَا وَإِنَّكَ لَتَهْدِي إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ۔(شورى:53) ترجمہ :۔اور اسی طرح وحی کیا ہم نے طرف تیری کلام اپنے حکم سے نہ تھا تو جانتا کیا ہے کتاب اور نہ ایمان ولیکن بنایا ہم نے اسے نور ہم ہدایت دیتے ساتھ اسکے جسے چاہتے ہیں اپنے بندوں میں سے اور یقیناً تو البتہ ہدایت دیتا ہے طرف راہ سیدھی کی۔اور اسی طرح ہم نے اپنے امر سے تیری طرف ایک روح نازل کی ہے۔تجھے معلوم نہ تھا کہ کتاب اور ایمان کسے کہتے ہیں پر ہم نے اس کو ایک نور بنایا ہے جس کو ہم چاہتے ہیں بذریعہ اس کے ہدایت دیتے ہیں اور بہ تحقیق سیدھے راستہ کی طرف تو ہدایت دیتا ہے۔نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلی نکلا پاک وہ جس حق کی توحید کا مرجھا ہی چلا تھا پودا ناگہاں غیب سے یہ چشمه اصفی نکلا قصور اپنا ہی اندھوں کا وگرنہ وہ نور ایسا چمکا ہے کہ صد نیر بیضا نکلا زندگی ایسوں کی کیا خاک ہے اس دنیا میں جن کا اس نور کے ہوتے بھی دل اعمی نکلا جلنے سے آگے ہی یہ لوگ تو جل جاتے ہیں جن کی ہر بات فقط جھوٹ کا پتلا نکلا ( براھین احمدیہ۔ر۔خ۔جلد 1 صفحہ 305-306 حاشیہ نمبر 2) ( براھین احمدیہ۔ر۔خ۔جلد 1 صفحہ 568) ނ نہ انوار کا دریا نکلا! نور فرقاں نه تافت است چناں کو بماند نہاں زدیدہ وراں قرآن کا نور ایسا نہیں چمکتا ہے کہ دیکھنے والوں کی نظر سے مخفی رہ سکے۔آں چراغ بدی است دنیا را رہبر و رہنما ست دنیا را وہ تو تمام دنیا کے لیے ہدایت کا چراغ ہے اور جہان بھر کے لیے رہبر اور رہنما۔رحمتے از خدا ست دنیا را نعمت از سما ست دنیا را وہ خدا کی طرف سے دنیا کے لیے ایک رحمت ہے اور آسمان سے اہل جہان کے لیے ایک نعمت۔در مشین فارسی نیا ایڈیشن صفحہ 47 ) ( براھین احمدیہ -ر- خ - جلد 1 صفحہ 359)