تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 694 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 694

ہے۔اور یہ بھی فرمایا ہے۔۶۹۴ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَئِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِين کہ ان لوگوں پر اللہ کی بھی لعنت ہے اور فرشتوں کی بھی لعنت ہے اور تمام لوگوں کی بھی لعنت ہے۔پس لعنت ڈالنا بہر صورت مومن کے لئے ناجائز نہیں۔ہاں یہ بات مومن کی شان کے خلاف ہے کہ وہ لعنت بازی میں ابتداء کرے۔مستحق لعنت پر لعنت تو ایک ضروری امر ہے۔کیونکہ لعنت در اصل اس سے بیزاری کا اظہار ہے اور اپنی مظلومیت کو خدا تعالیٰ کے حضور پیش کرنے کے مترادف ہے۔خاتمه اپنی کتاب کے خاتمہ میں جناب برقی صاحب نے لکھا ہے :- ”ہمارا آغاز سے ارادہ تھا کہ ہم اس مسئلہ کے تمام پہلوؤں پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ نگاہ ڈالیں۔کہیں تحریف نہ کریں کسی عبارت کو مصنف کے منشاء کے خلاف مسخ نہ کریں۔اور کوئی دل آزار لفظ ساری کتاب میں داخل نہ ہونے دیں الحمد للہ ہم ان ارادوں میں کامیاب رہے۔“ ( حرف محرمانہ صفحہ ۴۳۲) ممکن ہے آغاز کتاب سے برق صاحب کا ارادہ ایسا ہی ہو لیکن ان واقعات کو چھپایا نہیں جاسکتا کہ جناب برق صاحب نے اپنے اعتراضات میں حوالہ جات کے پیش کرنے میں تحریف سے بھی کام لیا ہے اور مصنف کے منشاء کے خلاف عبارت کو مسخ بھی کیا ہے اور اپنے اس ارادہ سے بھی عمدہ بر آنہیں ہو سکتے کہ وہ کوئی دل آزار لفظ تک