تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 525 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 525

۵۲۵ ہو رہی ہے۔العام ۲ : - "بڑے تھوڑے دن رہ گئے ہیں اس دن خدا کی طرف سے سب پر اداسی چھا جائے گی۔یہ ہو گا۔یہ ہو گا۔یہ ہو گا۔پھر تیر اواقعہ ہو گا تمام عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔“ (حقیقۃ الوحی صفحه ۱۰۷،۸) یہ السلام بھی معمل یعنی بے معنی نہیں بلکہ خود حضرت اقدس اس کا مفہوم یہ درج فرماتے ہیں۔”زندگی کے دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔اس دن سب جماعت دل بر داشتہ اور اداس ہو جائے گی۔کئی واقعات کے ظہور کے بعد پھر تیر اواقعہ ظہور میں آئے گا۔قدرت الہی کے کئی عجائب کام پہلے کھائے جائیں گے۔پھر تمہاری موت کا واقعہ ظہور میں آئے گا۔“ (حقیقة الوحی صفحه ۱۰۷،۸) ظاہر ہے کہ یہ الہام آپ کی وفات سے تعلق رکھتا ہے اور اس میں ” یہ ہوگا۔یہ ہو گا۔یہ ہو گا۔پھر تیر اواقعہ ہو گا کے مجمل الفاظ جنہیں برق صاحب مہمل سمجھتے ہیں کی جامع تشریح خود آگے الہام میں ہی یوں کر دی گئی ہے۔کہ تمام عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ یعنی موت کا واقعہ ظہور میں آئے گا۔“ یہ ہو گا۔یہ ہو گا۔یہ ہو گا۔کے ہی تین دفعہ تکرار میں اس بات کی طرف بھی اشارہ تھا کہ آپ کی عمر اب تین سال باقی رہ گئی ہے جس میں عجائبات قدرت کے بہت سے واقعات دکھلانے کے بعد تمہاری وفات ہو گی۔یہ السلام مئی ۱۹۰۵ء کو ہو اور اس کے بعد ۱۹۰۶ء ۱۹۰۷ء ۱۹۰۸ء ۲۲ مئی تک پورے تین سال آپ زندہ ر ہے۔اور اس میں پچاس کے قریب عظیم الشان نشان ظاہر ہوئے جن پر سلسلہ کا لٹریچر گواہ ہے اس کے بعد آپ کی وفات کا حادثہ پیش آیا۔