تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 479 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 479

۴۷۹ پس آپ کی عمر پچہتر سال چھ ماہ دس دن بنتی ہے جو العام ثمانين حولاً ز او قريباً من ذالك کے صدق پر شاہد ناطق ہے۔ہے :- -۶ امراض خبیثہ سے حفاظت کا وعدہ اس عنوان کے تحت برق صاحب نے حضرت اقدس کا یہ اقتباس درج کیا اس (خدا) نے مجھے براہین میں بشارت دی کہ ہر ایک خبیث عارضہ سے تجھے محفوظ رکھوں گا۔“ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ حاشیہ صفحہ ۳) اس کے بعد برق صاحب نے دورانِ سر یاد وار مراقی اور ذیا بیطس کی مرض کو امراض خبیثہ میں سے قرار دے کر اس پیشگوئی پر اعتراض کیا ہے کہ یہ بھارت پوری نہیں ہوئی۔حالانکہ امراض خبیثہ سے مراد وہ امراض ہوتی ہیں جو لوگوں کے لئے نفرت کا موجب ہوں۔جیسے جنون۔مالٹو لیا مراقی اور جذام وغیرہ اور خدا تعالیٰ نے آپ کو ان عوارض خبیثہ سے محفوظ رکھا ہے۔آپ کی ڈائری میں جس مراق کے مرض کا ذکر ہے اس سے مراد وار مراقی ہے نہ کہ مالیخولیا مراقی۔طب اکبر میں مراق کی تین قسمیں بیان کی گئی ہیں۔(۱) صداع مراقی (۲) دوار مراقی (۳) مالیخولیا مراقی۔اللہ تعالی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مایو لیا مراقی سے جو جنون کی طرح ایک خبیث عارضہ ہے محفوظ رکھا ہے البتہ کثرت تصنیف سے پردہ مراق کے ماؤف ہو جانے کی وجہ سے دوار کا عارضہ آپ کو ضرور تھا جسے سیرۃ المہدی میں حضرت ام المومنین کی روایت سے دوران سر اور میٹر یا قرار دیا گیا ہے۔ذیا ٹیکس اور دوران سر خدا تعالی کی طرف سے دو یماریاں آپ کے اس وقت بھی شامل حال تھیں جبکہ آپ کو یہ بشارت دی گئی تھی کہ وہ ہر ایک خبیث عارضہ سے آپ کو محفوظ کے گا۔یہ دونوں عارضے آپ کو ہموجب حدیث نبوی تمام عمر لا حق حال رہے ہیں۔اور آپ نے (نواس بن سمعان والی حدیث