تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 428 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 428

۴۲۸ عبارت چھوڑ کر اس طرح دیا ہے۔”خدائے رحیم و کریم نے مجھے کو اپنے الہام سے مخاطب کر کے فرمایا تجھے بھارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا اس کا نام عنمو ایل اور بشیر بھی ہے اس کو مقدس روح دی گئی ہے۔وہ رجس سے پاک ہے اور وہ نور اللہ ہے وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا۔اپنے مسیحی نفس سے بہتوں کی بیماریوں کو صاف کرے علوم ظاہری وباطنی سے پر کیا جائے گا۔وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔دو شنبہ مبارک دوشنبه فرزند دلبند گرامی ارجمند - مظهر الاول والآخر مظهر الحق والعلا كأنَّ الله نزل مِنَ السَّمَاءِ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے برکت حاصل کریں گی۔" ( تبلیغ رسالت جلد اول صفحه (۵۸) گا۔پیشگوئی سے اقتباس کے یہ بعض حصے درمیان میں نقطے دیکر درج کرنے کے بعد جناب برق صاحب اشتہار ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء کی یہ عبارت درج کرتے ہیں :- ایسا لڑکا موجب وعدہ اپنی نو برس کے عرصہ تک (یعنی ۲۰ فروری ۱۸۹۵ء تک ضرور پیدا ہو گا۔“ تبلیغ رسالت جلد اصفحه ۷۲) اس عبارت میں بریکٹ کانوٹ برق صاحب نے خود درج کیا ہے اور یہ درست ہے۔یہ اقتباس دینے کے بعد جناب برق صاحب لکھتے ہیں :- وو تاریخ اور ضرور کا لفظ نوٹ فرما لیجئے۔" واضح ہو کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق نو سال کے اندر پیشگوئی پوری کر دی۔چنانچہ جنوری ۱۸۸۹ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد پیدا ہوئے جو آجکل حضرت مسیح موعود کے جانشین اور خلیفہ ثانی ہیں۔اور خدا تعالی کے فضل سے آپ میعاد پیشگوئی کے اندر پیدا ہوئے اور پیشگوئی کے مطابق خدا تعالیٰ