تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 400 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 400

۴۰۰ مباحثہ کے لحاظ سے یعنی فی دن ایک مہینہ لے کر یعنی پندرہ ماہ تک ہادیہ میں گرایا جائے گا اور اس کو سخت ذلت پہنچے گی بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے اور جو شخص سچ پر ہے اور بچے خدا کو مانتا ہے اس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی اور اس وقت جب یہ پیشگوئی ظہور میں آئیگی بعض اندھے سو جاکے کئے جائیں گے اور بعض لنگڑے چلنے لگیں گے تو اور بعض بہرے سننے لگیں گے۔“ پیشگوئی ۵/ جون ۱۸۹۳ء مندرجہ جنگ مقدس صفحه ۱۸۸) یہ پیشگوئی درج کرنے کے بعد جناب برق صاحب بتاتے ہیں۔پیشگوئی کا خلاصہ یہ نکلا کہ :- جو فریق عاجز انسان (صحیح) کو خدا بنا رہا ہے وہ پندرہ ماہ (یعنی ۴٫۵ ستمبر ۱۸۹۴ء) تک ہادیہ میں گرایا جائے گا بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔“ پیشگوئی کا یہ خلاصہ درست ہے مگر جناب برق صاحب لکھتے ہیں۔کہ اس پیشگوئی میں دو لفظ تشریح طلب ہیں۔ہادیہ اور حق۔ہادیہ کی تشریح خود مرزا صاحب یوں فرماتے ہیں :- البحث 66 بشرني رَبِّي بَعْدَ دَعْوَتَى بِمَوتِهِ إِلى خَمْسَةِ عَشَرَ شَهْرِ مِنْ يَوْمٍ حَائِمَةِ (کرامات الصادقین سرورق) ترجمه :- میری دُعا کے بعد اللہ نے مجھے بتایا کہ آئھم خاتمہ حث کے بعد پندرہ ماہ کے اندر مر جائے گا۔اس پر برق صاحب لکھتے ہیں :- یا درکھئے ہادیہ کی تشریح خدائی ہے بشر نی رہی جو اللہ نے بتائی ہے“ (حرف محرمانه صفحه ۲۷۱) جناب برق صاحب ! آپ کا یہ قول درست نہیں۔ہاویہ کی یہ تشریح الہامی