تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 379 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 379

بلکہ اس کے مصدق رہے۔اس لئے وعیدی موت سے بچے رہے اور ان کی توبہ اور پیشگوئی کی تصدیق کی وجہ سے یہ پیشگوئی وعیدی پیشگوئیوں کے اصول کے مطابق دوسرے رنگ میں ظاہر ہو گئی اور محمدی بیگم صاحبہ کا نکاح حضرت اقدس سے مرزا سلطان محمد صاحب کی توبہ کے پائیدار ہونے کی وجہ سے الہامی شرط کے مطابق ضروری نہ رہا۔حضرت اقدس نے معترضین کو چیلنج کیا تھا۔کہ ہوں۔" 66 فیصلہ تو آسان ہے۔سلطان محمد کو کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے۔اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں چھوٹا (انجام آنقم صفحه ۳۲) مگر معترضین میں سے کوئی بھی اس بات پر قادر نہ ہو سکا کہ وہ اس چیلنج کے مطابق مرزا سلطان محمد صاحب سے پیشگوئی کی تکذیب کا اشتہار دلائے پس اللہ تعالیٰ نے اس چیلنج کے بالتقابل معترضین پیشگوئی کو ناکام رکھ کر اس پیشگوئی کو وعیدی پیشگوئیوں کے اصول کے مطابق ایسے رنگ میں ظاہر فرما دیا ہے۔جو خلق اللہ پر حجت ہے اور چیلنج سے عمد و بر آنہ ہو سکنے کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے کو رباطن حاسدوں کا منہ بھی در حقیقت بند کر دیا ہے۔کیونکہ وہ اس پیشگوئی پر کوئی حقیقی اعتراض نہیں کر سکتے۔ہاں ژاثر خائی الگ امر ہے۔پیشگوئی پر برق صاحب کے اہم اعتراضات اعتراض اوّل برق صاحب لکھتے ہیں :- " جب ۱۸۸۸ء کی پیشگوئی تقریباً ۲۰ برس تک پوری نہ ہوئی اور جناب مرزا صاحب پوری طرح مایوس ہو گئے تو آپ نے سے ۱۹۰ء میں کہا :-