تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 378 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 378

۳۷۸ افسوس ہے کہ برق صاحب نے اپنے اعتراض کو مضبوط بنانے کے لئے اس عبارت کو قطع و برید کے ساتھ پیش کیا ہے۔چنانچہ انہوں نے اس دُعا کے درمیان سے ”نکاح میں آنا“ کے بعد کے یہ الفاظ حذف کر دیئے ہیں کہ :- " یہ پیشگوئیاں تیری طرف سے ہیں تو ان کو ایسے طور سے ظاہر فرما جو خلق اللہ پر یحت ہو اور کو رباطن حاسدوں کا منہ بند ہو جائے۔“ جناب برق صاحب نے ان الفاظ کی جگہ اپنی پیش کردہ عبارت کے درمیان نقطے ڈال دیئے ہیں تا پڑھنے والا یہ سمجھے کہ برق صاحب نے دراصل اختصار کو مد نظر رکھتے ہوئے درمیانی عبارت درج نہیں کی۔حالانکہ جناب برق صاحب ان در میانی الفاظ کو حذف کر کے دراصل پیشگوئی کے متعلق ایک غلط تاثر پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اس طریق کا نام تحقیق نہیں کیونکہ یہ حذف کردہ الفاظ تو دراصل برق صاحب کے اس اعتراض کا جواب تھے جو وہ اس جگہ پیدا کرنا چاہتے تھے۔اسی لئے انہوں نے انہیں حذف کیا ہے کہ اعتراض مضبوط دکھائی دے۔دعا کی قبولیت جناب برق صاحب کے اس دعا کے درمیان سے حذف کردہ الفاظ شامل کئے جائیں تو عبارت کا مفہوم یہ ہو گا۔کہ عبد اللہ آتھم کا ہلاک ہونا اور مرزا احمد بیگ کی دختر کلاں کا آپ کے نکاح میں آنا اگر خدائی پیشگوئیاں ہیں تو خدا تعالیٰ انہیں ایسے رنگ میں ظاہر فرمائے جو خلق اللہ پر حجت ہو اور اس سے کو رباطن حاسدوں کا منہ بند ہو جائے۔سوخدا تعالیٰ نے آپ کی اس دعا کو یوں قبول فرمالیا کہ عبداللہ آتھم آپ کی آخری پیشگوئی کے مطابق کے ماہ کے عرصہ کے اندر ہلاک ہو گیا اور محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند نے توبہ کی الہامی شرط سے فائدہ اٹھالیا۔اور پھر حضرت اقدس کی زندگی میں کبھی اس پیشگوئی کی تکذیب نہیں کی