تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 360 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 360

زبان کھولنے والے تھے۔پس اس امر کو بنیادی طور پر یاد رکھنا چاہیے کہ الہامِ يَرُدُّهَا إِلَيْكَ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللهِ توبہ نہ کرنے کی شرط سے مشروط ہے اور توبہ کے وقوع میں آنے پر پیشگوئی کا یہ حصہ جو محمدی ریم صاحبہ کی واپسی سے تعلق رکھتا ہے مل سکتا تھا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جب محمدی نظم کے باپ نے اُن کا نکاح دوسری جگہ کر دیا تو پیشگوئی کے مطابق محمدی بیگم صاحبہ کا والد مرزا احمد بیگ نکاح کرنے کے بعد چھ ماہ کے عرصہ میں پیشگوئی کے معیاد کے اندر ہلاک ہو گیا اور اس کی ہلاکت کا کنبہ پر شدید اثر پڑا اور محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند نے بھی تو بہ اور رجوع الی اللہ سے کام لیا اور اس وجہ سے محمد ی دیجم صاحبہ کے خاوند کی موت تو بہ اور رجوع الی اللہ کی وجہ سے مل گئی۔چونکہ محمدی دیم صاحبہ کی حضرت اقدس کی طرف واپسی کی پیشگوئی عدم توبہ کی شرط سے مشروط تھی اور اس کے خاوند کے مرنے اور محمدی بیگم صاحبہ کے پیدہ ہونے کے بعد ہی یہ واپسی ممکن تھی اس لئے نکاح کی پیشگوئی غیر مشروط نہ تھی۔چونکہ خاوند نے شریط توبہ سے فائدہ اٹھایا اور اس طرح وہ پیشگوئی کی معیاد کے اندر مرنے سے بچ گیا۔اس لئے نکاح جو اُس کی موت سے معلق تھا ضروری الوقوع نہ رہا۔یہ ہے خلاصہ اس پیشگوئی کا جس پر معترضین اعتراض کرتے ہیں کہ محمدی ریم کے نکاح کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔حالانکہ یہ پیشگوئی سلطان محمد صاحب خاوند محمدی بیگم صاحبہ کے توبہ کر لینے پر ان کی موت واقع نہ ہونے کی وجہ سے مل چکی تھی۔لہذا کسی معترض کو یہ اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں کہ محمدی بیگم صاحبہ بیدہ ہو کر کیوں حضرت اقدس کے نکاح میں نہیں آئیں ؟ معترضین زیادہ سے زیادہ یہ سوال کر سکتے ہیں کہ سلطان محمد کی موت کیوں واقع نہیں ہوئی ؟ اور ہماری طرف سے اس کا جواب یہ ہے کہ وعید کی پیشگوئی چونکہ عدم توبہ کی شرط سے مشروط ہوتی ہے خواہ